ETV Bharat / state

Azam Khan: اعظم خاں کی رہائی کے لئے اے ایم یو طلبہ کا 'انصاف مارچ' صدرِ جمہوریہ کے نام میمورنڈم

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ نے اعظم خاں کی جلد رہائی اور انصاف کے لئے 'انصاف مارچ' نکالتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

Azam Khan: اعظم خاں کی رہائی کے لئے اے ایم یو طلبہ کا 'انصاف مارچ' صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم
اعظم خاں کی رہائی کے لئے اے ایم یو طلبہ کا 'انصاف مارچ' صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 10:58 PM IST

Updated : Jul 27, 2021, 3:41 PM IST

سماج وادی پارٹی کے لیڈر، رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان نہ صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم ہیں بلکہ وہ اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ اے ایم یو طلبا محمد اعظم خان کو ایک ایماندار لیڈر اور اپنا سینیئر مانتے ہیں۔

Azam Khan: اعظم خاں کی رہائی کے لئے اے ایم یو طلبہ کا 'انصاف مارچ' صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم

اے ایم یو طلبا کا کہنا ہے کہ محمد اعظم خاں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ ان پر بے بنیاد مقدمہ درج کئے گئے ہیں ان کو موجودہ حکومت نے نشانہ بنایا ہے۔

اعظم خاں کی رہائی کے لئے اے ایم یو طلبہ کا 'انصاف مارچ' صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم
اعظم خاں کی رہائی کے لئے اے ایم یو طلبہ کا 'انصاف مارچ' صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم

کیونکہ وہ ہمیشہ حق و انصاف کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے سر سید احمد خاں کی طرح ہی رامپور میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی قائم کی۔

طلبا نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعظم خاں کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود انہیں جان بوجھ کر قید میں رکھا گیا ہے۔

جب کہ علاج کے نام پر دیگر لیڈران کو ضمانت دے دی گئی تھی پھر اعظم خان کو رہا کیوں نہیں کیا جارہا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا اور طالبات نے آج یونیورسٹی ڈاک پوائنٹ سے لے کر یونیورسٹی باب سید تک ایک "انصاف مارچ" نکالتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام علیگڑھ انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا۔

صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم میں مطالبات
۱۔ محمد اعظم خان کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔
۲۔محمد اعظم خان اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
۳۔ محمد اعظم خان پر درج بے بنیاد مقدمات ہٹائے جائیں۔

انصاف مارچ کے دوران اے ایم یو طلبا نے اعظم خاں کی رہائی کے نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ یوگی حکومت اعظم خان کو نشانہ بنارہی ہے۔

اعظم خان پر جتنے بھی مقدمے درج کیے گئے ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔ اعظم خاں کی خطا صرف اتنی ہے کہ سرسید احمد خان کی طرح انہوں نے بھی رامپور میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی قائم کی اور وہ ہمیشہ حق و حقوق کی بات کرتے ہیں۔

اے ایم یو طلبا رہنما محمد کنور احمد نے سماج وادی پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اعظم خاں کی موجودہ حالت کا ذمہ دار بتایا۔

محمد کنور کا کہنا ہے کہ جس اعظم خان نے سماجوادی پارٹی کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی آج اسی پارٹی نے اعظم خان کو اکیلا چھوڑ دیا ان کی رہائی کے لئے مطالبہ بھی نہیں کرتے۔

طلبہ رہنما محمد فرحان زبیری نے سیاسی پارٹی کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہی ذمہ دار ہے اور پارٹی کو سڑکوں پر آنا چاہیے اعظم خاں کی رہائی کے لئے فرحان زبیری نے مزید کہا کہ موجودہ یوگی حکومت بدلے کی نیت سے کام کررہی ہے۔ محمد اعظم خان پر بکری چوری، بھینس چوری سمیت مختلف مقدمات کے تحت قید کرکے رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:علی گڑھ: زیرزمین پانی کے تحفظ کے لئے شعور بیداری پر زور

اے ایم یو پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا آج اے ایم یو طالبہ نے ایک احتجاج کیا 'انصاف مارچ' کے نام سے، طلبہ کا مطالبہ ہے کہ محمد اعظم خاں کے اوپر بے بنیاد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ لہٰذا ان کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔ اسی سے متعلق انہوں نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا ہے۔

Last Updated : Jul 27, 2021, 3:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.