ETV Bharat / state

AMU Students End dharna اے ایم یو انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد طلباء کا دھرنا ختم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 3:12 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء رہنما فرحان زبیری کی رہائی کی یقین دہانی کے بعد اے ایم یو انتظامیہ کے کہنے پر طلباء نے اپنا دھرنا آج دوپہر دوسرے روز ختم کردیا ہے اور یونیورسٹی کے تینوں مرکزی گیٹ کو بھی کھول دیا ہے۔

اے ایم یو انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد طلباء کا دھرنا ختم

علیگڑھ :علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء رہنما فرحان زبیری کو گزشتہ شب علیگڑھ پولیس کے گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد سے ہی طلباء نے یونیورسٹی کے تینوں مرکزی گیٹ بند کرکے دھرنے پر بیٹھ گئے تھے انکا مطالبہ تھا کہ بے قصور فرحان زبیری کو جلد رہا کیا جائے، آج دوپہر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فرحان زبیری کی رہائی کی یقین دہانی کے بعد طلباء نے اپنا دھرنا ختم کر دیا ہے اور تینوں مرکزی گیٹ بھی کھول دیئے ہیں۔

سینٹنری گیٹ پر موجود اے ایم یو طلباء رہنما زید شیروانی نے بتایا اگر فرحان زبیری کو دو دن کے اندر رہا نہیں کیا گیا تو ہم دوبارہ دھرنا لگا دنگے کیونکہ ہم اسی لئے اپنا دھرنا ختم کر رہے ہیں کیونکہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ دو دن کے اندر فرحان زبیری کو ضمانت پر رہا کر دیا جائے گا۔

یونیورسٹی ڈپٹی پراکٹر پروفیسر علی نواز زیدی فرحان زبیری سے متعلق بتایا گزشتہ شب پولیس نے گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد طلباء نے یونیورسٹی کے گیٹس بند کردیئے تھے، گزشتہ روز سے ہی ہم طلباء سے بات چیت کر رہے تھے ان کو سمجھا نے کی کوشش کر رہے تھے جس میں آج ہم کامیاب ہو گئے ہیں، طلباء نے اپنا دھرنا ختم کر دیا ہے اور گیٹس بھی کھول دیئے ہیں جہاں تک فرحان زبیری کی رہائی کی بات ہے تو جلد اس کی رہائی ہو جائے گی جیسا طلباء نے ایڈووکیٹ سے بات کی ہے۔

اطلاع کے مطابق فرحان زبیری کو کچھ ماہ قبل سر شاہ سلیمان ہال کی ایک وائرل ویڈیو جس میں ایک طالب علم دوسرے طالب علم کی بے رہمی سے پیٹائی کرتا دیکھائی دے رہا ہے میں فرحان زبیری شامل تھا کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی سسب اس کو گزشتہ شب گرفتار کیا گیا تھا جبکہ فرحان زبیری کا کہنا تھا کہ میں اس لڑائی میں ملوث نہیں تھا میں بیچ بچاؤ کررہا تھا جو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Conference At AMU شریعت اسلامی کی بنیاد عدل و انصاف پر مبنی ہے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

واضح رہے طلباء رہنما فرحان زبیری اے ایم یو طلباء یونین میں کیبینیٹ ممبر رہ چکے ہیں اور وہ اس وقت سوشل ورک میں رسرچ کر رہے ہیں۔ فرحان زبیری کو گزشتہ شب سینٹنری گیٹ کے قریب سے پولیس نے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد اس کی رہائی کے لئے طلباء نے یونیورسٹی کے تینوں مرکزی گیٹ بند کرکے دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.