ETV Bharat / state

Demand Students Union Election IN AMU'وائس چانسلر چار برسوں سے طلباء کے حقوق کا قتل کر رہے ہیں' - ملک کا واحد تعلیمی ادارہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء یونین کے لئے طلباء کا باب سید پر دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری ہے، طلباء کا کہنا ہے 'جلد ہی دھرنے پر ریلے بھوک ہڑتال شروع کریں گے، وائس چانسلر اپنی تاناشاہی چلا رہے ہیں، گزشتہ چار برسوں سے 32 ہزار طلباء کے حقوق کا قتل کر رہے ہیں'۔Demand Students Union Election IN AMU

وائس چانسلر چار برسوں سے طلباء کے حقوق کا قتل کر رہے ہیں

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 7:41 PM IST

'وائس چانسلر چار برسوں سے طلباء کے حقوق کا قتل کر رہے ہیں

علیگڑھ:اترپردیش میں واقع علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ملک کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں کے طلباء ہر ظلم زیادتی، غلط کے خلاف اور حق کی لڑائی کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہتے ہیں لیکن آج خود اے ایم یو طلباء اپنے حق کی لڑائی کے لئے 13 جنوری سے یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ باب سید کو بند کر دھرنا لگا کر اے ایم یو طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ چھہ روز سے دھرنا پر بیٹھے طلباء کا کہنا ہے یونیورسٹی میں طلباء کو ہاسٹل کے ڈائنگ ہال سے لے کر کلاس روم تک خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ اپنی منمانی کر رہا ہے،

وائس چانسلر دوبارہ اپنی وائس چانسلر شپ کی توسیع کروانے کے خواہش مند ہے یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبا یونین کے انتخابات کا اعلان نہیں کر رہا ہے کیونکہ طلباء یونین کے 11 کورٹ ممبر سمیت صدر، نائب صدر اور سیکریٹری وائس چانسلر کے انتخاب میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔

وائس چانسلر چار برسوں سے طلباء کے حقوق کا قتل کر رہے ہیں
وائس چانسلر چار برسوں سے طلباء کے حقوق کا قتل کر رہے ہیں

طلباء نے اے ایم یو انتظامیہ پر الزام عائد کرتے کہا یونیورسٹی میں داخلوں میں گھڑ بڑی چل رہی ہے، موجودہ وائس چانسلر اپنی تاناشاہی چلا رہے ہیں وہ، 2018 سے طلبا یونین کے انتخابات نہیں ہوئے ہیں، گزشتہ چار برسوں سے 32 ہزار زیر تعلیم طلباء کے حقوق کا قتل کر رہے ہیں۔

دھرنے سے متعلق یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی رجسٹرار کی طلبا سے بات ہوئی ہے انہوں نے طلباء کو بتایا ہے فیلحال یونیورسٹی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ طلباء یونین کے انتخابات کو کرا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Hijab Case In Moradabad College باحجاب مسلم طالبات کو کالج کیمپس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

واضح رہے کہ اے ایم یو طلباء یونین کی مدت ایک برس ہوتی ہے جس کے انتخابات آخری بار 2018 میں ہوئے تھے۔ طلباء یونین کے انتخابات کا مطالبہ طلباء احتجاجی مارچ نکال کر 2019 سے مستقل کر رہے ہیں۔ 12 جنوری کو طلباء نے احتجاجی مارچ نکال کر یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا جس میں 24 گھنٹے کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد ہی 13 جنوری سے باب سید بند کرکے طلباء دھرنا لگائے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.