ETV Bharat / state

AMU Student Leader On Mohammed Zubair: محمد زبیر کی گرفتاری جمہوریت کا قتل، اے ایم یو طلبہ رہنما - قانون کا راج نہیں بلکہ تاناشاہی چلے گی

فیکٹ چیکنگ سائٹ آلٹ نیوز AltNews کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری کی اے ایم یو طلبا رہنما محمد سلمان غوری نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں اب قانون کا راج نہیں بلکہ تاناشاہی چلے گی۔

AMU Student Leader On Mohammed Zubair
محمد زبیر کی گرفتاری جمہوریت کا قتل
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 4:23 PM IST

فیکٹ چیکنگ سائٹ آلٹ نیوز AltNews کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 27 جون 2018 کے ایک ٹویٹ پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ ستم ظریفی نہیں تو کیا ہے کہ دہلی پولیس کے ہاتھوں محمد زبیر کی گرفتاری ایسے دن ہوئی جب بھارت آزادانہ اظہار رائے کے تحفظ کے لیے G7 کانفرنس کا حصہ بنا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جرمنی میں G7 اجلاس میں شرکت کی جہاں دستخط کنندگان نے 'آزادی فکر، ضمیر، مذہب یا عقیدے کی حفاظت اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے' کا عہد بھی کیا۔ آزادی اظہار جمہوریت کا لازمی جزو ہے۔

محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اے ایم یو کے طلبا رہنما، محمد سلمان غوری نے کہا کہ محمد زبیر کی گرفتاری جمہوریت کا قتل ہے، ملک میں قانون کا راج چلنا چاہیے تھا لیکن ایک ایسے وقت میں جو لوگ انصاف اور حق کی آواز اوٹھا رہے ہیں، ان کو گرفتاریکیا جا رہا ہے۔ دو روز قبل بھی ممبئی سے ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ابھی تک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کے سابق ترجمان نپور شرما کو گرفتار نہیں کیا گیا، جس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج و مظاہرہ کر کے اپنی ناراضگی ظاہر کی جا رہی ہے، باوجود اس کے اس کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

سلمان غوری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کیا چہتی ہے، جمہوریت کا قتل کردیا جائے، قانون کو ختم کر دیا جائے، جو فیصلے قانون کو لینا چاہیے ملک کے آئین کی روشنی میں وہ فیصلے خود حکومت لے رہی ہے جس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اب ملک میں قانون کا راج نہیں بلکہ تاناشاہی چلے گی۔ جو یوگی اور مودی کہیں گے وہی قانون ہوگا ایسے بھارت نہیں چلے گا۔ سپریم کورٹ سے گزارش کرتے ہوئے سلمان غوری نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے جو حکومت لے رہی ہے، حکومت کی جانب سے جو ظلم زیادتی کی جارہی ہے ان پر جلد سے جلد روک لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: UN Chief's Spokesperson on Zubair's Arrest: اقوام متحدہ نے صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.