ETV Bharat / state

اے ایم یو طالبہ کو حجاب پہنانے کی دھمکی - پیتل کا حجاب پہننے کی دھمکی

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی طالبہ نکشترہ سنگھ کا یونیورسٹی کے ہی ایک طالب علم پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعہ پیتل کا حجاب پہنانے کی دھمکی دی۔

اے ایم یو
اے ایم یو
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 8:09 PM IST

ضلع بلند شہر کی رہنے والی نکشترہ اے ایم یو میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ نکشترہ کو اے ایم یو کے ہی ایک طالب علم دانش نے انسٹاگرام پر ایک کمنٹ کیا جس میں لکھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد انشاءاللہ آپ کو بھی حجاب پہنایا جائے گا وہ بھی پیتل کا۔

واضح رہے کہ دھمکی دینے والا دانش نامی طالب علم اے ایم یو میں ہی بی آرک کی تعلیم حاصل کر رہا ہے ۔

اے ایم یو

نکشترہ نے تھانہ سول لائن میں دانش کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور اے ایم یو پراکٹر دفتر میں بھی شکایت کی ہے۔

اے ایم یو پراکٹر پروفیسر وسیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو کی طالبہ نے ہم کو شکایت کی ہے کہ ایک لڑکے نے کمنٹ کیا ہے۔ اس شکایت کے مطابق ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے۔ اس کمیٹی میں تین ممبرز ڈاکٹر انور، عظبکا سرکار اور ڈاکٹر شامل ہیں۔ کمیٹی کے رکن معلومات حاصل کر رہے ہیں اس کے حساب سے جو بھی ایکشن ہوگا لیا جائے گا۔

اے ایم یو پراکٹر نے مزید بتایا کہ دانش بھی اے ایم یومیں بی آرک کا طالب علم ہے۔ جس نے شکایت کی ہے وہ بھی بی ٹیک کی طالب علم ہے اور بی بی فاطمہ ہال میں رہتی ہے۔ کمیٹی کے ممبر دونوں سے رابطہ کریں گے، بات کریں گے، پوری معلومات حاصل کریں گے جو سچائی ہے سامنے آئے گی اس کے حساب سے قانونی کارروائی کی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.