ETV Bharat / state

اے ایم یو کو زیرالتوا ادائیگی کے لیے مالی منظوری حاصل ہوئی - اردو نیوز اترپردیش

مرکزی وزارت تعلیم اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کافی عرصہ سے زیر التوا مالی مطالبات کو پورا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

amu
اے ایم یو
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 9:58 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ ممبر انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے یونیورسٹی برادری کو مطلع کیا ہے کہ یونیورسٹی کے سبھی تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کے سبھی ریٹائرمنٹ فوائد کی ادائیگی، ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کے الاؤنس بقایہ جات اور پینشن یافتگان کے سبھی بقایاجات کے لئے زیر التوا فنڈ کو منظوری مل گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے ساتھ ہی جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے جونیئر اور سینئر ریذیڈنس کے زیر التوا بقایاجات کے لیے بھی مالی منظوری حاصل ہوئی ہے۔

ڈاکٹر راحت ابرار نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ علیگڑھ نگر نگم کی جانب سے عائد پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے یک بار گرانٹ کی منظوری کے سلسلے میں بھی مکتوب موصول ہوا ہے۔

press release
پریس ریلیز

یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ مالی منظوری مل گئی ہے، لیکن وزارت تعلیم اور یو جی سی سے فنڈ ملنے پر ہی ادائیگی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

'جامع مسجد پارک کے لیے گارڈ کی تقرری کی جائے'

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور یونیورسٹی کے دیگر حکام کے مسلسل کاوشوں سے یہ منظوری مرکزی حکومت سے حاصل ہوئی ہے۔ یونیورسٹی نے اس سلسلے میں وزیراعظم، مرکزی وزیر تعلیم، سیکرٹری (اعلی تعلیم)، وزارت تعلیم اور اس کے متعلقہ حکام اور یو جی سی چیئرمین اور ان کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.