ریاست اتر پردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے تین طلبہ نے بہار پبلک سروس کمیشن امتحان 2020 میں کامیابی حاصل کی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی کے تین طلبہ نے 65ویں بہار پبلک سروس کمیشن امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں صدف عالم، اسامہ ابن منصور اور فیض اعظم صبہ شامل ہیں۔
کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار میں صدف عالم (بہار ایڈمنسٹریٹ سروس)، اسامہ ابن منصور (منسپل ایگزیکیٹو آفیسر)، فیض اعظم (ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) شامل ہیں۔
آر سی کے تین طلبہ کے بہار پبلک سروس کمیشن امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر آر سی اے ڈائریکٹر پروفیسر عمران سلیم نے طلبہ کو ممتاز مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 'وہ لگن، دیانتداری اور عوامی فلاح و بہبود کے جذبہ کے ساتھ قوم کی خدمت کریں گے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ابھی اور بہتر نتائج آنا باقی ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو: آر سی اے کے تین طلبہ نے سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کی
بہار پبلک سروس کمیشن میں کامیابی حاصل کرنے والے آر سی اے کے طالب علم فیض اعظم صبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'میں گزشتہ دو برسوں سے اے ایم یو کی آر سی اے میں پڑھائی کر رہا تھا، مجھے اور میرے والدین کو بہت خوشی ہے کہ میں نے 65 ویں بہار پبلک سروس کمیشن امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اور مجھے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بنایا جا رہا ہے۔'
واضح رہے 2012 کے بعد تقریباً دس برسوں میں پہلی مرتبہ اے ایم یو، آر سی اے کے تین طلبہ نے ایک ساتھ ملک کے ممتاز مقابلہ جاتی امتحان یو پی ایس سی سول سروسز 2020 میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔