صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو ملک کے چوتھے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز پدم شری Najma Akhtar Honored With Padma Shri سے نوازا۔ واضح رہے کہ انعام واعزاز کی یہ تقریب راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقد کی گئی۔
حکومت ہند نے پروفیسر نجمہ اختر کو ادب اور تعلیم کے میدان میں ان کی نمایاں اور گراں قدر خدمات کے پیش نظر Contribution To The Field Of Literature And Education اس اعزاز کے لیے منتخب کیا ہے۔ پروفیسر نجمہ اختر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی خاتون وائس چانسلر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ایسا ادارہ ہے جسے نیشنل ایکریڈیشن اینڈ اسسمینٹ کونسل (ناک) نے دسمبر 2021 میں اے پلس پلس (++A) گریڈ دیا تھا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ان کی فعال قیادت میں نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) وزارت تعلیم، حکومت ہند کی رینکنگ میں چھٹا مقام حاصل کیا ہے۔
پروفیسر نجمہ اختر کی پیدائش 13 نومبر 1953 کو ہوئی۔ پروفیسر نجمہ اختر سمیت ان کے تینوں بہنوں اور بھائی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ والد بھی یونیورسٹی میں ملازم تھے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، اردو اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر و یونیورسٹی کے سابق پی آر او ڈاکٹر راحت ابرار Dr Rahat Abrar نے پروفیسر نجمہ اختر کو پدم شری اعزاز سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں علیگ برادری کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مایہ ناز طالبہ رہی ہیں، ایم ایس سی باٹنی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی ویمنس کالج میں کچھ وقت تک لیکچرار بھی رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اے ایم یو کی کنٹرولر امتحانات اور داخلہ کے ساتھ ساتھ اکیڈمک پروگرام کی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔ نجمہ اختر سمیت ان کی تینوں بہنوں نے اے ایم یو سے ہی تعلیم حاصل کی اور ان کے بھائی جاوید عثمانی جو 1978 میں آئی اے ایس ٹاپر رہے، انہوں نے بھی اے ایم یو سے ہی تعلیم حاصل کی۔ ان کے والد اے ایم یو کے ہی ملازم تھے۔ Najma Akhtar Honored With Padma Shri
ڈاکٹر راحت ابرار نے مزید بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دونوں تعلیمی ادارے ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد میں ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کا قیام 1920 میں عمل میں آیا۔
- یہ بھی پڑھیں: ' این ای پی طلباء کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی'
انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ خوشی کا موقع ہے، میں ذاتی طور پر علیگ برادری کی جانب سے پروفیسر نجمہ اختر کو پدم شری ایوارڈ Najma Akhtar Honored With Padma Shri سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کرے ان کو اور کامیابیاں حاصل ہوں۔