ETV Bharat / state

اے ایم یو پروفیسر قیوم حسین کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر منتخب

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ بائیو کیمسٹری کے پروفیسر قیوم حسین کو جموں اینڈ کشمیر کی کلسٹر یونیورسٹی، سری نگر کا وائس چانسلر بنائے جانے پر علیگ برادری میں خوشی کی لہر ہے۔

اے ایم یو پروفیسر قیوم حسین کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر منتخب
اے ایم یو پروفیسر قیوم حسین کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر منتخب
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 7:53 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی فیکلٹی آف لائف سائنس شعبہ بائیو کیمسٹری کے معروف سائنس دان پروفیسر قیوم حسین کی تقرری جموں اینڈ کشمیر کے گورنر منوج سیہنا نے کی ہے۔ پروفیسر قیوم حسین کی تقرری سے شعبہ اور یونیورسٹی کے ساتھ علیگ برادری میں خوشی کی لہر ہے۔

اے ایم یو پروفیسر قیوم حسین کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر منتخب

پروفیسر قیوم حسین نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مجھے جموں و کشمیر کے گورنر منوج سیہنا نے کلسٹر یونیورسٹی کا وائس چانسلر منتخب کیا ہے۔ یہ ایک نئی یونیورسٹی ہے۔ چار سال پہلے وجود میں آئی ہے۔ اس میں پانچ کالج ہیں کیونکہ یہ زمانہ اکریڈیشن اور رینکنگ کا ہے تو پی ایچ ڈی اور ریسرچ ایکٹیوٹی کو فروغ دینے میں میرا اہم کام رہے گا۔

پروفیسر قیوم نے مزید بتایا کہ میں سینیئر پروفیسر ہوں، فیکلٹی آف لائف سائنس اور شعبہ بائیو کیمسٹری کا میں نے ابھی تک 24 پی ایچ ڈی سپروائز کیا ہے۔ میرا پبلکیشن 170 کے قریب ہے اور بک چیپٹر وغیرہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی گ‍‍ذشتہ برس اکتوبر 2020 میں اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی ایک رینکنگ آئی تھی۔ اس میں انہوں نے مجھے ہندوستان کی بائیو ٹیکنالوجی کے میدان میں ٹاپ 2 سائنس دان میں رینک دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے زمانے میں اے ایم یو کی فیکلٹی آف لائف سائنس ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں اول مقام پر رہی ہے۔

پروفیسر قیوم حسین کے رسرچ اسکالروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سپروائزر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے آپ کو خوش نصیب مانتے ہیں۔ پروفیسر قیوم حسین ایک بہترین استاد اور سائنسٹسٹ ہیں، جو ہمیشہ طلبہ کی مدد کرتے ہیں اور ایک بہترین ایماندار شخصیت کے حامل ہیں۔

رسرچ اسکالرز نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پروفیسر قیوم کی سرپرستی میں یونیورسٹی بلندی حاصل کرے گی۔ پروفیسر قیوم حسین کو کلسٹر یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنائے جانے پر شعبہ، یونیورسٹی اور علیگ برادری میں خوشی کی لہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مؤقر عالم دین و امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.