پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد کے متاثرین کو نقد پیسے مہیا نہ کرا کر کاروبار سے متعلق تقریباً پچیس لاکھ روپے سے ضرورت کے سامان مہیا کروائیں تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرسکیں۔
آر ڈی اے کے ڈاکٹرز کی 30 رکنی ٹیم نے شمال مشرقی دہلی میں تین دن کے طبی امدادی کیمپ کا نظم کیا تھا جو 12 سے 14 مارچ تک تھا، اس کیمپ میں ڈاکٹروں نے تقریباً 300 سے زیادہ مریضوں کو دوائیں مہیا کرائیں اور متاثرین کو نقد پیسے نہ دے کر کاروبار کے لیے سامان دینے کا فیصلہ کیا۔
تین روزہ مفت طبی امدادی کیمپ کے دوران ڈاکٹروں نے تقریباً 40 گھروں میں جا کر خود متاثرین سے بات کی اور ان کے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کی جس کے بعد انہیں کاروبار سے سامان مہیا کروانے کا فیصلہ کیا۔
آر ڈی اے کے صدر ڈاکٹر محمد حمزہ نے بتایا کہ دہلی جانے والی ٹیم میں 30 اراکین تھے اور یہ کیمپ 3 دنوں کا تھا اور دہلی کے الہند ہسپتال میں یہ کیمپ لگایا تھا۔