ETV Bharat / state

جن آندولن، ویجیلنس اور قومی یوم اتحاد پر پروگرامز کا انعقاد

شعبہ عربی میں 'جن اندولن' مہم کے تحت کووڈ-19 سے تحفظ کے لئے احتیاطی اقدامات اپنانے کا عہد کیا گیا، جبکہ وئجیلینس بیداری مہم کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کے لیے حلف لیا گیا۔

جن آندولن، وجیلنس اور قومی یوم اتحاد پر پروگرامز کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 8:46 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ عربی میں حکومت ہند کی ہدایات کی روشنی میں تین اہم پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔

شعبہ عربی میں 'جن آندولن' مہم کے تحت کووڈ-19 سے تحفظ کے لئے احتیاطی اقدامات اپنانے کا عہد کیا گیا، جبکہ وجیلینس بیداری مہم کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کے حلف لیا گیا۔

اس کے علاوہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر قومی یوم اتحاد پر اتحاد اور ملکی سالمیت کی بقا کا حلف لیا گیا۔

صدر شعبہ پروفیسر فیض احمد کی قیادت میں تینوں پروگرام آن لائن منعقد کیے گئے۔ پروفیسر فیضان نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلے پر عمل اور ماسک استعمال پر زور دیا اور اس کی تشہیر کی جس سے یونیورسٹی اس سے قریب قریب مکمل طور سے محفوظ رہیں۔

پروفیسر فیضان نے ویجیلینس برادری مہم کے تحت بدعنوانی کے خلاف عہد و پیمان کرایا۔

قومی یوم اتحاد پر انہوں نے سردار پٹیل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو ہمیشہ ملکی سالمیت اور اتحاد کیلئے کوشاں رہی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر علی ظفر نے حکومت کی جانب سے موصول شدہ عہد و پیمان کی تجدید کے لیے بآواز بلند پڑھا چس کی سبھی حاضرین اور ناظرین نے تائید کی۔ انہوں نے آخر میں سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

اسی کڑی میں یونیورسٹی کے محسن ملک ہال میں پروفیسر محمد علی جوہر نے سبھی وارڈن اور ملازمین کو حلف دلاتے ہوئے بتایا کہ صابن سے ہاتھ دھو کر، ماسک لگا کر اور سماجی دوری برقرار رکھ کر کورونا وائرس سے بچاؤ کیا جاسکتا ہے۔

بیگم سلطان جہاں ہال کی پرووسٹ ڈاکٹر سائرہ مہناز نے قومی یوم اتحاد پر حاضرین کو ملک کے اتحاد و سالمیت کا حلف دلایا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں کو ہندوستان میں شامل کرنے اور ملک کو متحد و مستحکم کرنے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.