علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں اس لئے سچ ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود غیر تدریسی ملازمین کی تنخواہ کو بحال نہیں کیا گیا۔AMU Non Teaching Staff Protest
واضح رہے 31 دسمبر 2022 کے روز بڑی تعداد میں غیر تدریسی ملازمین اپنی ملازمت کی توسیع اور دسمبر ماہ کی روکی ہوئی تنخواہ کے پیش و نظر یونیورسٹی انتظامیہ بلاک پہچے تھے جہاں یونیورسٹی وائس نے ان کی ملازمت کی چھہ ماہ توسیع اور جلد روکی ہوئی تنخواہ کو بحال کرنے کو یقینی بنایا تھا جس کے بعد تمام ملازمین انتظامیہ بلاک سے چلے گئے لیکن آج چھہ روز کے بعد بھی ملازمین کی تنخواہ بحال نہیں کی گئی۔
اس کے سبب آج پھر بڑی تعداد میں ملازمین پہلے یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم پر اکھٹا ہوئے پھر وہاں سے وائس چانسلر لاج پہچے جہاں ایک میمورنڈم یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام دیا۔
غیر تدریسی ملازمین نے بتایا گزشتہ ماہ 31 دسمبر کے بعد ایک بار پھر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈیلی ویجر ملازمین بڑی تعداد میں اپنی تنخواہ اور ملازمت کی توسیع کے پیش و نظر بڑی تعداد میں وائس چانسلر لاج آئے ہیں۔ ہمارے مطالبات ہیں کہ جلد سے جلد ہمارے تنخواہ کو بحال کیا جائے، جن ملازمین کی ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی فورا کی جائے، اور سلیکشن کمیٹی بھی کروائی جائے تاکہ سالوں سے ڈیلی ویج پر ملازمت کرنے ملازمین پرمانینٹ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:No Winter Vacation in AMU علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں
موقع پر موجود یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا 31 دسمبر 2022 کو ملازمت کے توسیع والے نوٹس پر واضح کیا گیا تھا کہ جیسے ہی حکومت کی جانب سے تنخواہ آئیگی ویسے ہی ملازمین کو تنخواہ دے دی جائیگی، ملازمین سے میمورنڈم حاصل کرلیا گیا ہے وائس کو دے دیا جائے گا۔Non Teaching Staff Protest