ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں کل ہند مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی معروف شخصیات نے شرک کی۔
مشاعرے میں شعرا کے علاوہ اے ایم یو کی ویمنس کالج کی طالبات نے بھی شرکت کی اور شعرائے کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مشاعرے کا لطف لیا۔
ویمنس کالج پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے بتایاکہ ہر برس ویمنس کالج میں مشاعرے کا اہتمام کیا جاتا ہے، اسی ضمن میں رواں برس بھی ویمنس کالج میں کل ہند مشاعرہ منعقد کیا گیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ یہ ایک ادبی مشاعرے ہے اور اس مشاعرے میں شرکت کے لیے ملک بھر کے شعرائے کرام کو دعوت دی جاتی ہے۔ آج بھی تقریبا پندرہ شعرا نے مشاعرے میں شرکت کی ہے۔
پروفیسر نعیمہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ' ویمنس کالج کی لڑکیوں کے لیے سیکھنے کا بہت اچھا موقع ہے جو اردو میں شوق رکھتی ہیں، کیونکہ اس مشاعرے کا مقصد اردو زبان کو فروغ دینا ہے اور اس ویمنس کالج میں جو طالبات اردو، فارسی، عربی زبان میں دلچسپی رکھتی ہیں ان کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔
مشاعرے کی صدارت مشہور و معروف شاعر اظہر عنایتی، نے کی، جبکہ مہمان خصوصی جناب پروفیسر اختر حسیب، پرووائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور نظامت ڈاکٹر سرور ساجد اور ڈاکٹر شارق عقیل نے کی۔
مشا عرے میں عبید صدیقی، ڈاکٹر سلمہ شاہین، ازرا نقوی، زویا زیدی، حجاب لکھنوی، سراج اجملی، مہتاب حیدر نقوی، عابد علی عابد، معید رشیدی کے علاوہ دیگر شعرائے کرام نے شرکت کی۔
ویمنس کالج کی طالبات نے شعرائے کرام کی حوصلہ افزائی کی اور مشاعرے سے لطف اندوز ہوئے.