ETV Bharat / state

اے ایم یو: 17 روز سے لاپتہ طالب علم ملا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا لاپتہ طالب علم اشرف علی گزشتہ شب دہلی کی جامع مسجد کے قریب ملا۔ یہ طالب علم 17 دنوں سے غائب تھا۔ اشرف علی بی اے فارن لینگویج (آخری سال) کا طالب علم ہے۔

amu missing student ashraf ali found in delhi
لاپتہ طالب علم ملا
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 1:35 PM IST

Updated : Mar 11, 2021, 5:20 PM IST

بہار کے ضلع ارریہ سے تعلق رکھنے والے اشرف علی جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سر سید ہال (ساوتھ) کی مشتاق منزل میں رہتے تھے، گزشتہ 23 فروری 2021 سے لاپتہ تھے۔

دیکھیں ویڈیو

لاپتہ طالب علم اشرف علی کے بڑے بھائی ایاز احمد نے بتایا کہ میرے ایک رشتہ دار نے مجھے فون کر کے اطلاع دی کہ اشرف علی دہلی کی جامع مسجد کے قریب موجود ہے۔

جس کے بعد میں نے اے ایم یو پراکٹر کو اطلاع دی اور اس کے بعد علی گڑھ پولیس کے ساتھ ہم لوگ دہلی پہنچے۔ ہم آج صبح تقریباً سات بجے اپنے بھائی کو لے کر علی گڑھ پہنچے۔

amu missing student ashraf ali found in delhi
طالب علم اشرف علی کے بڑے بھائی ایاز احمد

ایاز احمد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ، طلبہ برادری، علیگڑھ انتظامیہ کے ساتھ میڈیا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ بھائی کے ملنے پر بہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں:

معروف شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص بات چیت

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اشرف فی الحال تھانہ سول لائن میں موجود ہے اور پولیس جلد ہی کاغذی کاروائی کے بعد اسے کو ہم لوگ کے حوالے کردے گی۔

Last Updated : Mar 11, 2021, 5:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.