ETV Bharat / state

اے ایم یو میڈیکل کالج: پانچ ماہ کی بچی کے دل کی مفت کامیاب سرجری - ڈاکٹر کامران افضل

میڈیکل کالج کے کارڈیو تھوریسک سرجری شعبہ کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے چالیس منٹ تک دل اور پھیپھڑے کی حرکت کو روک کر دل کے سوراخ کا کامیاب آپریشن کیا۔

AMU Medical College: Free successful heart surgery for a five-month-old girl
اے ایم یو میڈیکل کالج: پانچ ماہ کی بچی کے دل کی مفت کامیاب سرجری
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 11:00 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پانچ ماہ کی ایک بچی کے دل کے سوراخ کا کامیابی سے آپریشن کیا گیا۔ جس پر والدین نے راحت کی سانس لی۔

اے ایم یو میڈیکل کالج: پانچ ماہ کی بچی کے دل کی مفت کامیاب سرجری

ریاست اترپردیش کے ضلع خورجہ کی رہنے والی کنیکا پیدائش سے ہی دل کی بیماری میں مبتلا تھی اور دل میں سوراخ ہونے کی وجہ سے اس کا جسم نیلا پڑ جاتا تھا۔

کنیکا کے والدین اسے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج لے کر آئے جہاں ماہر امراض اطفال ڈاکٹر شاد عبقری اور ڈاکٹر ایم کامران مرزا نے اس کی ایکوکارڈیو گرافی کرکے پوری بیماری کا پتہ لگایا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچی کا پِری سرجری معائنہ بھی کیا۔

کنیکا کے دادا کرن سنگھ اور دادی رانی نے کنیکا کے دل کے سوراخ کا کامیاب آپریشن ہونے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ کنیکا کے دادا دادی کا کہنا ہے ہمیں گاؤں کے ایک ہسپتال سے دو مہینے قبل معلوم چلا کہ بچی کے دل میں سوراخ ہے جس کے بعد ہم گھبرا گئے اور ڈاکٹروں نے ہمیں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج لے جانے کے لیے کہا، جب ہم یہاں پر آئے تو یہاں کے ڈاکٹر نے بچی کا چیک اپ کے بعد مفت آپریشن کرکے ایک نئی زندگی ڈاکٹر نے دی جس کے لئے ہم بہت خوش ہیں۔

AMU Medical College: Free successful heart surgery for a five-month-old girl
اے ایم یو میڈیکل کالج: پانچ ماہ کی بچی کے دل کی مفت کامیاب سرجری

اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کارڈیو تھوریسک سرجری شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر ایم اعظم حسین نے بتایا ہماری ٹیم نے لگاتار چار گھنٹے تک چلنے والی اس سرجری کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا اور کنیکا کو نئی زندگی دی۔

آپریشن کے دوران ڈاکٹر صابر علی خان نے دل اور پھیپھڑے کے عمل و حرکت کی دیکھ بھال کی سرجری کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر سمت پرتاپ سنگھ اور ڈاکٹر ندیم رضا بھی شامل رہے۔

ڈاکٹر اعظم حسین کے مطابق بچی کا وزن صرف چار کلو تھا جس سے سرجری بہت پیچیدہ تھی۔ ڈاکٹر کامران افضل نے کہا کہ حکومت ہند کی راشٹریہ بال سواست کاریہ کرم (آر بی ایس کے) اسکیم کے تحت یہ سرجری مفت کی گئی۔ کورونا وبا کے دوران اب تک جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج تقریبا 40 کامیاب سرجری کر چکا ہے۔

سرجنوں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس لئے آس پاس کے مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.