علی گڑھ: کورونا وبا کے سبب تقریبا دو سال سے بند علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری کو آج یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر کے لیے کھول دیا گیا AMU Maulana Azad Library opened after two years ہے۔
اسی ضمن میں آج یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری، مولانا آزاد لائبریری کو ریسرچ اسکالرس کے لئے کھول دیا گیا، جس کے بعد طلبا، ریسرچ ڈویژن میں بیٹھ کر سکون سے پڑھائی کرتے دیکھے گئے۔
مولانا آزاد لائبریری میں یونیورسٹی کے ریسرچ سکالرز AMU Central Library opened for research scholars نے جہاں ایک جانب لائبریری سمیت دیگر تعلیمی اداروں کو کھولنے والے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا, وہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لائبریری کو پہلے ہی کھول دینا چاہیے تھا کیونکہ صرف تعلیمی اداروں کو چھوڑ کر ملک میں تقریبا سبھی کام ہو رہے تھے جس میں سیاسی ریلیاں اور انتخابات بھی شامل ہیں۔
طلبا و طالبات کا کہنا ہے کورونا وبا کے دوران تعلیمی اداروں کو بند کرنا حکومت کا ایک صحیح فیصلہ تھا لیکن تعلیمی اداروں کو آخر میں کھولنے کا فیصلہ کہیں نہ کہیں دیر سے لیا گیا ہے۔