ETV Bharat / state

اے ایم یو: کشمیری طلباء کی خصوصی ٹرین سے روانگی

ریاست اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں لاک ڈاؤن کے سبب پھنسے تقریباً 491 کشمیری طلباء گزشتہ شب خصوصی ٹرین سے اُدھم پور کے لیے روانہ ہوئے۔

کشمیری طلباء کی خصوصی ٹرین سے روانگی
کشمیری طلباء کی خصوصی ٹرین سے روانگی
author img

By

Published : May 15, 2020, 2:08 PM IST

لاک ڈاؤن کے سبب اے ایم یو میں تقریباً پانچ ہزار طلباء پھنس گئے تھے جو اپنے اپنے رہائشی ہالز میں ہی رہنے کے لیے مجبور ہو گئے تھے لیکن حکومت اور اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹرین اور بسوں کے ذریعے انہیں گھر روانہ کیا جا رہا ہے۔

کشمیری طلباء کی خصوصی ٹرین سے روانگی، ویڈیو

گزشتہ شب علی گڑھ ریلوے اسٹیشن سے تقریباً 491 کشمیری طلبہ و طالبات خصوصی ٹرین سے ادھم پور کے لیے روانہ ہوئے۔

روانگی سے قبل تمام طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اے ایم یو پراکٹر پروفیسر وسیم علی نے بتایا کہ 'ہم نے یونیورسٹی سے تقریباً 491 طلباء کو خصوصی ٹرین سے جموں و کشمیر روانہ کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے سبھی تیاری مکمل رکھی تھی اور اسکریننگ کر کے تمام طلباء کو گاڑیوں میں سوار کیا گیا۔'

پراکٹر پروفیسر وسیم علی نے مزید بتایا کہ 'یہ سبھی چیزیں یونیورسٹی کے رجسٹرار کی نگرانی میں ہوتی رہی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.