ETV Bharat / state

AMU in NIRF Ranking 2023 این آئی آر ایف 2023 رینکنگ میں اے ایم یو کا نواں مقام - عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

حکومت ہند وزارت تعلیم کے ذریعہ آج جاری کردہ قومی ادارہ جاتی درجہ بندی (NIRF) 2023 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے یونیورسٹیز کے زمرے میں 9واں رینک حاصل کیا۔

این آئی آر ایف 2023 رینکنگ میں اے ایم یو کا نواں مقام

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 9:03 PM IST

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے پچھلے سال قومی ادارہ جاتی درجہ بندی (NIRF) میں 11واں رینک حاصل کیا تھا جس کو بہتر کرتے ہوئے اے ایم یو نے وزارت تعلیم کے ذریعہ آج جاری کردہ قومی ادارہ جاتی درجہ بندی (NIRF) 2023 میں یونیورسٹیوں کے زمرے میں 9واں رینک حاصل کیا۔ پروفیسر ایم سلیم بیگ، چیئرمین، اے ایم یو رینکنگ کمیٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقی زمرے میں اے ایم یو نے اس سال NIRF 2022 کے پچھلے سال کے نتائج کے مقابلے میں پانچ مقامات کی چھلانگ لگا کر 23 ویں مقام پر پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال 28 ویں نمبر پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کے زمرے میں اے ایم یو کو 32 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے NIRF کی درجہ بندی میں پانچ مقام اوپر ہے۔ گزشتہ سال اس کا رینک 37 واں تھا۔ آرکیٹیکچر، ڈینٹل اور مینجمنٹ زمرہ/ نظم و ضبط میں، اے ایم یو نے بالترتیب 9 واں، 31 واں اور 55 واں رینک حاصل کیا ہے، جبکہ قانون اور میڈیکل کے شعبوں میں اے ایم یو نے 14 واں اور 28 واں رینک حاصل کیا ہے۔

اے ایم یو کے فیکلٹی اور طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ یونیورسٹی نے NIRF-2023 میں اپنی مجموعی درجہ بندی میں نمایاں بہتری لائی ہے جو ان کی محنت، لگن اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کی رینکنگ کمیٹی اور انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل (آئی کیو اے سی) ان رینکنگ کے ڈیٹا کو مرتب کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور ان کا عزم قابل ستائش ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پروفیسر ایم سلیم بیگ نے کہا کہ اے ایم یو نے سخت مقابلے کے باوجود اس سال اچھے نتائج حاصل کیے ہیں۔ اس سال رینکنگ میں 6405 اداروں کو شامل کیا گیا جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 5603 تھی۔ انہوں نے وائس چانسلر، رجسٹرار، کنٹرولر، ایف او، ڈی ایس ڈبلیو، ڈین، پرنسپل، چیئرپرسن، او ایس ڈی (ڈویلپمنٹ)، نوڈل افسران اور سہولت کاروں کے تعاون کو سراہا۔ پروفیسر بیگ نے رینکنگ کمیٹی کے ممبر پروفیسر محمد نوید خان کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا جو کہ NIRF کوآرڈینیٹر اور رینکنگ کے لیے کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Students Qualify For UPSC اے ایم یو، آر سی اے کے چھ طلباء، یوپی ایس سی- سول سروسیز کے امتحان میں کامیاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.