اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے مائیکروبیالوجی شعبہ کی کووڈ-19 جانچ لیبارٹری میں جمع شدہ کووڈ نمونوں کی مزید جانچ اور نئی قسم پر مزید تحقیق و تفتیش کے لیے سی ایس آئی آر انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انیگر یٹو بایولوجی نئی دہلی کو بھیجا گیا ہے۔
اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایک مکتوب آئی سی ایم آر کے ضابطے کے مطابق اس کے صدر دفتر روانہ کی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل، پروفیسر بلرام بھارگو سے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ ای سی ایم آر سیکشن/ ڈیپارٹمنٹ کو کووڈ-19 نمونوں کا تجزیہ کرنے کی ہدایت دیں۔
انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط میں لکھا ہے کہ "یہ آپ کے نوٹس میں لانا ضروری خیال ہوتا ہے کہ اے ایم یو کے 16 پروفیسرز، تدریسی و غیرتدریسی عملہ کے اراکین، متعدد ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین، جو یونیورسٹی کے کیمپس اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر تھے، ان کی کووڈ 19 سے موت ہوچکی ہے۔ اس سے اس شبہے کو تقویت ملتی ہے کہ یونیورسٹی سے ملحقہ سول لائنز علاقے میں ایک خاص قسم کا وائرس پھیل رہا ہے۔"
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے لکھا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آئی سی ایم آر کے متعلقہ سیکشن/ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دیں کہ وہ ہماری لیب سے بھیجے گئے کووڈ 19 کے نمونوں کا تجزیہ کریں تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ علی گڑھ میں کہیں کووڈ کی کوئی خاص قسم تو جنم نہیں لے رہی ہے، جس سے وبا کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے تاکہ مجوزہ تدابیر کی روشنی میں ہم اس وبا کے انسداد اور اس کے لیے مناسب اقدامات پر غور کر سکیں۔
واضح رہے اے ایم یو میں گزشتہ تقریباً 20 روز کے دوران 40 سے 45 تدریسی و غیر تدریسی عملے کے اراکین کی اموات ہو چکی ہیں۔ جس میں یونیورسٹی کے موجودہ پروفیسر، شعبہ سربراہ، ڈین فیکلٹی، اسسٹنٹ پروفیسر، برسر ملازمت تدریسی و غیر تدریسی اراکین، سبکدوش تدریسی و غیر تدریسی اراکین سمیت اے ایم یو اسکولوں کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی شامل ہے۔
- گزشتہ ایک ماہ میں انتقال کر جانے والے اے ایم یو اسٹاف عملہ کی فہرست:
پروفیسر مولیٰ بخش | شعبہ اردو |
پروفیسر مسعود عالم | شعبہ اردو |
ڈاکٹر فرقان سنبھلی | شعبہ اردو |
پروفیسر جمشید صدیقی | شعبہ کمپیوٹر سائنس |
پروفیسر رضوان | شعبہ انگریزی |
پروفیسر زبیر | شعبہ میتھمیٹکس |
پروفیسر وکیل جعفری | شعبہ فزکس |
پروفیسر ہمایوں مراد | شعبہ ذولوجی |
پروفیسر احسان اللہ | شعبہ دینیات |
پروفیسر ظفر | شعبہ سائیکولوجی |
پروفیسر اقبال علی | پالی ٹیکنیک سابق پرنسپل |
اسسٹنٹ پروفیسر سعیدالزماں | پالی ٹیکنیک |
پروفیسر مہدی حسن | شعبہ ایجوکیشن |
پروفیسر فرحت اللہ خان | شعبہ انگریزی |
پروفیسر منظر | |
پروفیسر قاضی محمد جمشید | شعبہ سیاسیات |
پروفیسر جبرئیل | شعبہ تاریخ |
پروفیسر محمد علی خان | انجینئرنگ فیکلٹی |
پروفیسر شکیل احمد صمدانی | قانون فیکلٹی |
پروفیسر شاداب | شعبہ میڈیسن |
پروفیسر خالد بن یوسف | شعبہ سنسکرت |
پروفیسر جبرئیل | |
پروفیسر اقبال انصاری | شعبہ فزکس |
پروفیسر محمد یونس صدیقی | طبیہ کالج |
پروفیسر ارشد احمد | |
پروفیسر رفیق الزماں | کمپیوٹر سائنس |
ڈاکٹر سید عرفان احمد | شعبہ زولوجی |
پروفیسر سعید صدیقی | میڈیکل کالج |
پروفیسر فرمان حسین | دینیات فیکلٹی |
ڈاکٹر محمد یوسف انصاری | شعبہ انگریزی |
پروفیسر محمد عارف صدیقی | جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج |
پروفیسر قمر ساجد علی | شعبہ سائیکلوجی |
پروفیسر غفران احمد | یونانی فیکلٹی |
پروفیسر مختار حسین حکیم | یونانی فیکلٹی |
ڈاکٹر محمد عرفان | شعبہ میوزولوجی |
محسن ظفر | این ایس ایس ایس، اے آر یو |