ETV Bharat / state

اے ایم یو میڈیکل میں تنخواہ نہیں ملنے پر پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کانٹریکٹ پر نوکری کرنے والے پرائیویٹ کمپنی کے 152 پیرا میڈیکل اسٹاف کا چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر پرامن احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال جاری۔

amu jnmc paramedical staff protest for not getting salary in aligarh
اے ایم یو میڈیکل میں تنخواہ نہیں ملنے پر پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 5:28 PM IST

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں لکھنؤ کی ایک پرائیویٹ کمپنی کے تقریباً 152 ملازمین جو کانٹریکٹ پر گزشتہ چار سال سے میڈیکل کالج میں اپنی ڈیوٹی کو انجام نام دے رہے ہیں۔ سبھی ملازمین نے آج ٹراما سنٹر ایمرجنسی کے سامنے چار مہینے سے تنخواہ نہ ملنے پر پرامن احتجاج کے ساتھ ہڑتال شروع کر دی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ہڑتال کر رہے ملازمین کا کہنا ہے گزشتہ چار ماہ سے ہمیں تنخواہ نہیں مل رہی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہمارے گھروں میں بچوں کو کھانے کے لیے نہیں ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے جب تک ہمیں تنخواہ نہیں ملے گی ہم لوگ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔ موجودہ کمپنی نے ہمیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں دی باوجود اس کے کنٹریکٹر کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور اطلاع کے مطابق نئی کمپنی ہماری تنخواہ 40 سے 50 فیصد کم کرے گی۔

احتجاج میں شامل محمد زید نے بتایا ہم یہاں میڈیکل کالج میں چار سال سے نوکری کر رہے ہیں کبھی ہماری تنخواہ وقت پر نہیں آئی، ہم نے کووڈ کے دوران بھی اپنی ڈیوٹی کو انجام دیا اور ہر پریشانی کو برداشت کیا۔ اب سننے میں آرہا ہے ایک نئی کمپنی آرہی ہے یکم نومبر سے وہ ہماری تنخواہ 40 سے 50 فیصد کم کر رہی ہے۔

محمد زید نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ہماری چار مہینے کی تنخواہ دی جائے اور جو نئی کمپنی آرہی ہیں وہ ہمیں سبھی سہولتیں دستیاب کرائیں، جس میں وقت پر تنخواہ، چھٹیاں، ای ایس ای، پی ایف سب چاہیے۔ ہم یہاں صبح آٹھ بجے سے بیٹھے ہیں لیکن یہاں پر ابھی تک یونیورسٹی اور میڈیکل انتظامیہ سے کوئی نہیں آیا۔

احتجاج میں شامل سماج وادی پارٹی کے نیتا اججو اسحاق نے کہا کہ ریاست اتر پردیش میں ہی نہیں مرکز میں بھی مودی کی حکومت ہے اور وہ ترقی کی بات کرتے ہیں اورترقی یہ ہے کہ مرکزی یونیورسٹیوں کے اندر بھی ملازمین کو ان کی تنخواہ نہیں مل پا رہی نہیں ہے، نہ تو حکومت کے پاس نوکریاں ہیں اور اگر نوکریاں بھی دیتے ہیں تو لوگوں کو دینے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

amu jnmc paramedical staff protest for not getting salary in aligarh
پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج

مزید پڑھیں:

دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین کے گھر پر چھاپہ

احتجاج میں شامل نسرین نے بتایا کہ ہم لوگ چار سال سے رویل ٹیگ میں نوکری کر رہے ہیں اور ہماری کبھی تنخواہ وقت پر نہیں آئی ہے اور اب ہماری تنخواہ چار مہینے سے نہیں آئی ہے۔ گلفشاں نے بتایا چار مہینے سے تنخواہ نہیں آئی ہے ہم دن رات اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.