ETV Bharat / state

اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 57.58 فیصد - وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لال میڈیکل کالج کووڈ-19 کے مریضوں کو معیاری طبی نگہداشت فراہم کر رہا ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی اوسط شرح 57.68 فیصد ہے۔

اے ایم یو میڈیکل میں مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 57.58 فیصد
اے ایم یو میڈیکل میں مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 57.58 فیصد
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 4:33 PM IST

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (L2) اسپتال میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 103 مریضوں میں 56 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کے صحت مند ہونے کی یہ نسبتاً بہتر شرح ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت ہند نے جمعرات کو یہ بتایا کہ ملک گیر سطح پر کورونا متاثرہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کے اوسط شرح 52.79 فیصد ہے۔

میڈیکل کالج کے طبی عملے کی محنت و کارکردگی کو سراہتے ہوئے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا ' ہمارے ڈاکٹروں کی کاوشیں قابل قدر ہیں، تاہم انہیں زیادہ احتیاط برتنی ہوں گی کیونکہ ملک گیر سطح پر چند دنوں سے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے'۔

اے ایم یو میڈیکل میں مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 57.58 فیصد

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے جتنے جونیئر ریزیڈنٹ ہیں، سینیئر کنسلٹنٹ ہیں اور نرسز ہیں انہوں نے اپنی محنت اور مشقت سے میڈیکل کالج کی جتنی بھی سہولیات ہیں اس کا استعمال کرتے ہوئے یہاں پر جس بہتری کے ساتھ مریضوں کی دیکھ ریکھ کی جاتی ہے۔

جو پورے ملک میں ریکوری ریٹ ہے حکومت ہند نے جو ڈیٹا جاری کیا ہے وہ 53 فیصد ہے جو پورے بھارت میں کورونا کے مریضوں کے ریکوری ریٹ ہے۔ اگر اے ایم یو کی بات کی جائے تو یہاں پر تقریبا 58 فیصد ہے جو دوسرے میڈیکل کالج سے زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.