ETV Bharat / state

اے ایم یو نے 30 لاکھ کی ایک اور کورونا وائرس جانچ مشین خریدی

علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہل لال نہرو میڈیکل کالج نے 30 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ریئل ٹائم آر ڈی- پی سی آر تھرمو فشر مشین، کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لیے خریدی۔

author img

By

Published : May 13, 2020, 9:46 PM IST

اے ایم یو نے 30 لاکھ کی ایک اور کورونا وائرس جانچ مشین خریدی
اے ایم یو نے 30 لاکھ کی ایک اور کورونا وائرس جانچ مشین خریدی

ریئل ٹائم آر ڈی- پی سی آر تھرمو فشر مشین کے نصب ہونے کے بعد میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کی جانچ میں خاطر خواہ تیزی آئے گی اور زیادہ جانچیں ہو سکیں گی۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جے این ایم سی کے پرنسپل اور چیف میڈیکل سپریٹنڈنٹ پروفیسر شاہد علی صدیقی اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان کی موجودگی میں اس مشین کا افتتاح کیا۔

پروفیسر منصور نے اس موقع پر کہا کہ نئی مشین آنے سے کورونا وائرس کے خلاف ہماری لڑائی کو تقویت ملے گی کیونکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں جانچ کا اہم رول ہے۔

پروفیسر طارق منصور نے بتایا کہ اب اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں تین ٹیسٹنگ مشین ہوگئی ہیں اور صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لئے یونیورسٹی ایک آٹومیٹیڈ آر این اے ایکسٹریکٹ مشین خرید رہی ہے۔

واضح رہے جے این ایم سی فی الحال لیول 2 کووڈ اسپتال ہے اور اسے لیول 3 کووڈ اسپتال میں تبدیل کرنے کے لئے اے ایم یو سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔

پروفیسر شاہد علی کے مطابق جے این ایم سی اس کے لیے درکار تقریبا سبھی مطلوبہ تقاضے پورا کرتاہے کیونکہ یہاں پر ایک علیحدہ کووڈ آپریشن تھیئٹر، کووڈلیبر روم، 100 بیڈ اور 10 وینٹی لیٹر موجود ہیں اور اب یونیورسٹی ایک علاحدہ ڈائلیسس مشین بھی خرید رہی ہے۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں اب تک آٹھ مریض کویڈ منفی پائے جانے کے بعد ڈسچارج کئے جا چکے ہیں۔ کویڈ وارڈ میں بارہ ڈاکٹروں، بارہ نرسوں، 8 اٹینڈینٹ اور 8 صفائی ملازمین پر مشتمل چار ٹیمیں پی پی ای کٹوں سے لیس 24 گھنٹے مستعدی سے کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.