ETV Bharat / state

اے ایم یو: سابق پروفیسر ڈاکٹر کوقب قدر مرزا کا انتقال - ڈاکٹر کوقب قدر مرزا

اودھ کے آخری تاجدار واجد علی شاہ کے پوتے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر کوقب قدر سجاد علی مرزا کا انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔

پروفیسر ڈاکٹر کوقب قدر مرزا
پروفیسر ڈاکٹر کوقب قدر مرزا
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 8:37 PM IST

ڈاکٹر کوقب کافی دنوں سے علیل تھے۔ چند روز قبل ان کی طبیعت مزید بگڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانسیں لیں۔

اودھ کے آخری تاجدار واجد علی شاہ کو معزولی کے بعد کولکاتہ بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ان کے اہل خانہ کولکاتہ میں ہی مقیم ہیں۔

ڈاکٹر کوقب قدر مرزا اپنے اہل خانہ کے ساتھ کولکاتا کے رپن اسٹریٹ کے سے منسلک پیمنٹل اسٹریٹ اپنے آبائی مکان میں دو بیٹے کامران علی مرزا اور عرفان علی مرزا کے ساتھ رہتے تھے۔ ان کی چار بیٹیاں بھی ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر کوقب قدر مرزا کافی دنوں سے علیل تھے۔ چند روز قبل ہی کولکاتا کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹر کوقب قدر سجاد علی مرزا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پروفیسر رہے اور سبکدوشی کے بعد کولکاتا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتے تھے۔

انہوں اپنے دادا نواب واجد علی شاہ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی جس میں انہوں واجد علی شاہ کے متعلق متعدد غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی تھی۔ واجد علی شاہ کے کارناموں کو اپنی کتاب میں بخوبی پیش کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.