ETV Bharat / state

اے ایم یو کورٹ میں 2 نئے ممبران کی شمولیت

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 7:09 PM IST

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے 2 نئے سربراہان شعبہ میں سینیئر ہونے کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ میں بطور رکن شامل کیے گئے ہیں ۔ اے ایم یو کورٹ یونیورسٹی کی سپریم گورننگ باڈی ہے۔

اے ایم یو کے 2 نئے سربراہان شعبہ، سینیئرٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ میں بطور ممبر شامل کیے گئے ہیں۔ ان کی مدت کار تین برس یا صدر شعبہ کے عہدے پر ان کے فائز رہنے تک ہوگی۔ ان میں شعبہ اطلاقی طبیعیات کے سربراہ پروفیسر شکیل خان اور شعبہ ایگریکلچر اکنامکس بزنس مینجمنٹ کے سربراہ پروفیسر شمیم احمد کو سربراہان شعبہ میں سینیارٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ کا ممبر مقرر کیا ہے۔

اے ایم یو کورٹ کا ایک خصوصی اجلاس ایگزیکٹو کونسل یا وائس چانسلر کے ذریعے بھی طلب کیا جا سکتا ہے یا اگر کوئی وائس چانسلر نہیں ہے تو، پرو وائس چانسلر کے ذریعے یا اگر کوئی پرو وائس چانسلر نہیں ہے تو، رجسٹرار کے ذریعہ۔ کورٹ کے ممبروں میں سے ایک تہائی کورٹ کے اجلاس کے لیے کورم تشکیل دے گی۔

یونیورسٹی کورٹ کی میٹنگ میں کورٹ ممبرز کو شامل ہوکر یونیورسٹی کے مسلئے مسائل اور دیگر ضروری چیزوں پر غور فکر کے ساتھ یونیورسٹی کی فلاح بہبودی، یونیورسٹی کے حق میں فیصلہ لینے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

کل 191 میں سے یونیورسٹی کے چانسلر، پرو وائس چانسلر، وائس چانسلر، سبھی سابق وائس چانسلر، یونیورسٹی کے سبھی فیکلٹیز کے ڈین، اے ایم یو سینٹرز کے ڈائریکٹرز، ڈی ایس ڈبلیو، لائبریرین، 5 یونیورسٹی رہائشی ہال کے پرووسٹ، 20 یونیورسٹی شعبہ کے سربراہ سینیرٹی کے مطابق، کالج کے پرنسپل، تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کے ساتھ دیگر عہدیداران بھی ہوتے ہیں

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.