علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں تقریبا آٹھ ہزار تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین ہیں جن میں سے تین ہزار غیر تدریسی ملازمین ٹیمپریری اور ڈیلی ویجز پر اپنی خدمات سالوں سے دے رہے ہیں جن کا ایکسٹینشن ہل سال دسمبر ماہ میں ایک سال کے لئے ہوتا ہے۔
یونیورسٹی میں بڑی تعداد ٹیمپریری غیر تدریسی ملازمین کی اسی ہے جو پندرہ سال سے بھی زیادہ سے اپنی خدمات انجام اس لئے دے رہے ہیں کہ ان کو یونیورسٹی انتظامیہ جلد پرمانینٹ کردے گا۔
غیر تدریسی ملازمین کا ایکسٹینشن گزشتہ برس دسمبر ماہ سے ان کے زبردست احتجاج کے بعد صرف تین ماہ کے لئے ہو رہا ہے۔ یعنی ہر تین ماہ کے بعد ملازمین انتظامیہ بلاک پر زبردست احتجاج کرتے ہیں جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ ان کا ایکسٹینشن تین ماہ کے لئے اس یقین دہانی کے سات کردیتا ہے کہ جلد آپ کی ملازمت کو پرمانینٹ کردیا جائے گا لیکن انتظامیہ کی جانب سے صرف تسلی دی جارہی ہے۔
گزشتہ روز غیر تدریسی ملازمین نے ایک جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) کر کے آج یونیورسٹی انتظامیہ بلاک پر بڑی تعداد میں زبردست احتجاج کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔انتظامیہ بلاک پر انتظامیہ کے سامنے ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، یونیورسٹی رجسٹرار واپس جاؤ کے نعرے بھی لگائے حالانکہ رجسٹرار کیمپس میں موجود نہیں تھے۔
احتجاج میں شامل ملازمین نے بتایا ہمنے انتظامیہ کو 48 گھنٹے کا الٹیمیٹم دیا ہے اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا تو ہم دھرنا لگائے گے۔ انہوں نے بتایا ملازمت کرتے کرتے ہمیں 20 سال سے زیادہ ہو گئے اسی انتظار اور امید میں کی یونیورسٹی انتظامیہ ہمیں پرمانینٹ کردیگا لیکن انتظامیہ اپنے سارے کام کر رہا ہے، تدریسی عملے کی تقرری کر رہا ہے لیکن ہمیں نظر انداز کر رہا ہے۔
ملازمین نے بتایا یونیورسٹی انتظامیہ جلد ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ بلا کر ہمارے مسائل حل کریں، ہمیں پرمانینٹ کریں، ہماری تنخواہ میں اضافہ کریں، ہمارے الاؤنس کو بحال کریں۔ملازمین نے بتایا ہمارا ایکسٹینشن 30 اکتوبر کو ہی ختم ہوگیا تھا، گزشتہ 25 روز سے ہم اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے ایکسٹینشن نہیں کیا، جلد ایکسٹینشن کریں تاکہ ہماری تنخواہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Vice Chancellor Panel وائس چانسلر تقرری معاملے میں اے ایم یو طلباء نے مٹھائی تقسیم کرکے جشن منایا
میمورنڈم حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی فنانس آفیسر پروفیسر محمد محسن نے بتایا یہ ان کی ملازمت کا پرانا اور بڑا مسلہ ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حکومت کو سمجھانے میں لگا ہوا ہے، ہمیں امید ہے کہ حکومت جلد سمجھ جائےگی جس کے بعد ان کے مطالبات کو پورا کردیا جائے گا۔