ETV Bharat / state

World Water Day 2023 اے ایم یو میں ولڈ واٹر ڈے کے موقعے پر پانچ روزہ پروگرام

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 11:08 AM IST

Updated : Mar 23, 2023, 11:13 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کی جانب سے پانی کے عالمی دن کے موقعے پر پانچ روزہ پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں اساتذہ طلبہ کو پانی کی موجودہ صورتحال، پانی کے مسائل، زیرزمین پانی کی سطح میں گراوٹ اور پانی میں آلودگی سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔ World Water Day

صاف پانی صحت مند زندگی کی ضمانت
صاف پانی صحت مند زندگی کی ضمانت
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ولڈ واٹر ڈے کے موقع پر پانچ روزہ پروگرام

علی گڑھ: صاف پانی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ زمین پر ہماری بقا کے لئے انتہائی ضروری عناصر میں سے ایک پانی ہے۔اس کے بغیر زندگی ممکن نہیں۔اسی لئے ہر سال 22 مارچ کو ولڈ واٹر ڈے منایا جاتا ہے تاکہ عوام کو پانی کی اہمیت، اس کا ضرورت کے مطابق استعمال اور تحفظ سے سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کی جا سکے۔

ایک زمانہ تھا جب ہر طرف پانی کنویں، تالاب، نہریں اور ندیوں کی شکل میں نظر اتا تھا لیکن اب دور جدید میں بڑھتی ہوئی آبادی، صنعت کاری، ضرورت سے زیادہ پانی کا استعمال اور جنگلات کی کٹائی تمام قدرتی ذرائع کے استحصال کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح دن بدن کم ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پانی کا بحران پیدا ہونے لگا ہے۔اس کے مدنظر پانی کا عالمی دن (ولڈ واٹر ڈے) ہر سال عوام کو پانی کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

اسی ضمن میں عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ ارضیات میں ولڈ واٹر ڈے کے موقع پر پانچ روزہ پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں روزانہ اساتذہ طلباء کو پانی کی موجودہ صورتحال، زیر زمین پانی کی سطح، استعمال، اہمیت سے متعلق لیکچر اور پوسٹر کے ذریعہ سمجھانے کی کوشش کریں گے تاکہ طلباء میں پانی کے استعمال اور اس کی اہمیت سے متعلق بیداری پیدا کی جا سکے۔ ہر سال ولڈ واٹر ڈے کی تھیم تبدیل ہوتی ہے رواں برس کی تھیم (accelerating changing) ہے۔ولڈ واٹر ڈے کے موقع پر شعبہ ارضیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اظرار احمد نے پانی سے متعلق بتایا سب سے بڑے دو مسائل ہیں ایک زیر زمین پانی کی سطح میں گراوٹ اور دوسرا پانی کی آلودگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Saint Literature Seminar in AMU علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سنت ادبیات پر قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا

ضلع علیگڑھ کے بارے میں بتایا کہ ہر سال 0.7 میٹر زیر زمین پانی کی سطح کم ہو رہی ہیں اور علیگڑھ شہر کے علاقوں میں پانی کی سطح گزشتہ دس برسوں میں بیس سے تیس میٹر تک کم ہوا ہے جو ایک پریشانی کا سبب ہے۔ پانی سے متعلق دونوں مسائل کی وجہ تیزی سے بڑھتی آبادی اور صنعت کاری ہے، صنعت کاری کے سبب ہی پانی میں آلودگی بھی ہو رہی ہے۔ پروفیسر راشد عمر نے پانی کے مسائل کے حل سے متعلق بتایا ہر شخص کی زمہ داری ہے کہ وہ پانی کا صحیح استعمال کریں اور اس کو آلودگی سے بچائے۔ پانی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے بتایا تقریبا 90 فیصد پانی آبپاشی میں استعمال ہوتا ہے اس لئے ہمیں اپنے آبپاشی کے طریقہ کو بدلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Last Updated : Mar 23, 2023, 11:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.