علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے ایک نوٹس جاری ہوا، جس میں داخلہ ٹیسٹ کلاس چھ اور نویں کو ملتوی کردیا گئے جو 22 اور 29 مارچ کو ہونے تھے، دونوں ہی ٹیسٹ کو اگلے نوٹس جاری ہونے تک ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کلاس اول کا داخلہ ٹیسٹ ہوچکا ہے۔ داخلہ ٹیسٹ کی اگلی تاریخ جاننے کے لیے یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com کو دیکھتے رہیں۔
![کنٹرولر امتحانات کی جانب سے نوٹس جاری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6443827_607_6443827_1584451922023.png)
یونیورسٹی کے پی آر او عمرسلیم پیرزادہ نے بتایا داخلہ ٹیسٹ درجہ چھ اور نویں کا جو 22 اور 29 مارچ کو ہونے تھے، ملتوی کردیے گئے ہیں اگلے نوٹس جاری ہونے تک۔
یہاں بہت بڑی تعداد میں علی گڑھ اور باہر سے طلباء آتے ہیں، اور تعداد بہت زیادہ ہو جاتی ہے جس میں بڑے پیمانے پر رابطہ ہو سکتا ہے۔
اس لیے احتیاطی طور پر اور جو ایڈوائزری تھی اس کو بھی نظر میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اس کو ملتوی کیا جائے اگلے نوٹس جاری ہونے تک۔