علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سو سال مکمل ہونے پر جہاں ملک میں مختلف جگہوں پر تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے وہیں میرٹھ میں بھی آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اولڈ بوائزایسوسی ایشن کے اراکین کی جانب سے سو سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کی ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یونیورسٹی نے ملک کے لیے جو خدمات انجام دیں ہیں، ان کو بھلایا نہیں جا سکتا۔'
اولڈ بوائزایسوسی ایشن کے اراکین نے صد سالہ جشن کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی نے ملک کی آزادی میں مجاہدین پیدا کر اہم کردار نمایاں کیا۔
انہو نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم اس موقع پر یونیورسٹی کی فلاح و بہبود کے اعلانات بھی کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی کے خطاب سے اے ایم یو کے پروفیسرز میں خوشی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے صد سالہ تقریب میں وزیر اعظم کے شامل ہونے پر اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس یونیورسٹی میں سبھی مذاہب کے طلباء کو درس و تدریس کا سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے اور یہی ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا حصہ بھی ہے۔'