ETV Bharat / state

AMU Celebrates World Water Day: عالمی یوم آب: پانی کے بغیر کرۂ ارض پر انسانی زندگی کا تصور محال - موسمیاتی تغیرات تیزی سے زیر زمین پانی کے وسائل پر دباؤ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے احمدی اسکول میں عالمی یوم آب کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، منعقدہ پروگرام میں اساتذہ اور طلبہ نے پانی کے تحفظ پر زور دیا۔ AMU Celebrates World Water Day

AMU Celebrates World Water Day
عالمی یوم آب: پانی کے بغیر کرہ ارض پر انسانی زندگی کا تصور محال
author img

By

Published : Mar 26, 2022, 4:10 PM IST

احمدی اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر نائلہ راشد نے کہا کہ' انسانی سرگرمیاں اور موسمیاتی تغیرات تیزی سے زیر زمین پانی کے وسائل پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پانی کی قلت اور آلودگی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ لوگوں کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ زیر زمین آب کے تحفظ کے لیے مؤثر پالیسیوں پر عمل درآمد کا وقت آگیا ہے۔' AMU Celebrates World Water Day۔ یقیناً پانی کے بنا زندگی ممکن نہیں پانی کی اہمیت، اس کا استعمال اور تحفظ کا علم سبھی کو ہونا چاہیے۔ آج سے 20 سال قبل یہ بات سوچنا اور کہنا مذاق لگتا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آئیگا کہ انسان پینے کے لیے پانی خریدنے پر مجبور ہوگا اور جب اس مذاق کو سچائی میں تبدیل ہوتے دیکھتے ہیں تو لوگوں کا احساس ہوتا ہے کہ یقینا ہمیں پانی کا استعمال ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہیے اور اس کی اہمیت اور تحفظ بہت ضروری ہے'۔

AMU Celebrates World Water Day
اے ایم یو کے احمدی اسکول میں عالمی یوم آپ کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام

فزکس کی استاذ سارہ صدیقی نہ محفوظ پانی اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف پر بات کی اور پانی کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کرنے پر زور دیا۔' ارم فاطمہ نے پروگرام کی نظامت کی اور دسویں جماعت کے امان چودھری اور پریتی نے اپنی تقریر میں پانی کے بچانے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ یونیورسٹی کے نیشنل سروس سکیم (ایم ایس ایس) دفتر میں بھی عالمی یوم آب منایا گیا جہاں ڈاکٹر راشد حسین (پروگرام کوآرڈینیٹر) نے پانی کے تحفظ کی اہمیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کرہ ارض پر ہر ایکوسسٹم کا اہم اور ضروری حصہ ہے اور جب اسے کم کیا جاتا ہے، تو انسان اور حیوانی زندگی کے لیے سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جب آپ پانی کو محفوظ کرتے ہیں، تو آپ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ لوگوں کے استعمال کے لیے کافی مقدار میں پانی موجود ہو گا۔'

این ایس ایس کے پروگرام آفیسر محمد نوید نے بھی پانی کی اہمیت اور ضرورت کے مطابق پانی کے استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے زیر زمین پانی کے تحفظ پر زور دیا۔ ضلع علی گڑھ کے مختلف علاقوں میں بھی پانی کی سطح دن بدن نیچی ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ پوکھروں کا سوکھنا اور Submersible Pump کی تعداد میں اضافہ بتایا جاتا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.