ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا خاصی تعداد میں ہر سال یونیورسٹی میں داخلے امتحانات میں شامل ہونے آتے ہیں۔
داخلہ امتحانات میں طلبہ کی تعداد سب سے زیادہ 11ویں جماعت، ایم بی بی ایس اور بی ٹیک کے داخلے امتحان میں ہوتی ہے لیکن کورونا وبا کے سبب داخلہ امتحانات میں شامل ہونے والے طلبا کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا "کورونا وبا کے دوران امتحانات منعقد کرانا یونیورسٹی کے لیے ایک چیلنج بھرا مرحلہ رہا ہے۔ ہم نے داخلہ عمل کو پورا کرنے کے لیے محنت کی ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ داخلہ امتحانات کے نتائج آنے کے بعد داخلہ کا عمل جلد شروع ہوگا۔"
کنٹرولر امتحانات مجیب اللہ زبیری نے کہا کہ 'داخلہ امتحانات نہایت پر امن ماحول میں منعقد ہوئے۔ سبھی امتحانی مراکز پر اساتذہ کو مشاہد کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔'
اے ایم یو سوشل سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر نثار احمد خان نے بتایا 'آج آرٹس فیکلٹی میں تقریبا چار سو طلبہ کا داخلہ امتحان کورونا گائڈلائن کے مطابق ہوا۔' جہاں تک کلاس روم کی بات ہے تو اس میں سماجی فاصلے کے مطابق ہی بچوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا۔'
یہ بھی پڑھیں: جے پور: انسپکٹر بحالی امتحان میں فرضی گروہ کا پردہ فاش
پروفیسر نثار نے بتایا 'آج بی ٹیک کا داخلہ امتحان ہوا گزشتہ روز یعنی 19 ستمبر کو بی اے، بی ایس سی اور بی کام کا بھی داخلہ امتحان ہوا تھا۔ پہلے کے مقابلے فیکلٹی آف آرٹس میں تقریبا چالیس سے پچاس فیصد ہی طلباء کے بیٹھنے کا انتطام کیا گیا ہے کیونکہ کورونا وبا کے سبب سماجی فاصلے کے مطابق طلبہ کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔'