ETV Bharat / state

اے ایم یو: بی ایس سی نرسنگ کی ڈگری کورس شروع کرنے کی منظوری ملی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں پڑھائے جانے والے جنرل نرسنگ و مڈوائفری (جی این ایم) کورس کو اپ گریڈ کرے 20 طلبہ کی تعداد کے ساتھ بی ایس سی نرسنگ کی ڈگری کی تعلیم دینے کی منظوری دے دی ہے۔

بی ایس سی نرسنگ کی ڈگری کورس شروع کرنے کی منظوری ملی

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 3:37 PM IST

Updated : Sep 25, 2021, 4:52 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج مغربی اترپردیش کا ایک بڑا اسپتال و کالج ہے، جہاں پر مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ڈاکٹر اور نرسنگ کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے زیر اہتمام نرسنگ اسٹاف کے لئے نرسنگ کا ڈپلومہ کورس بھی چلایا جاتا ہے۔اب یوپی نرسیز اینڈ مڈوائیوز کونسل نے اس کورس کو اپ گریڈ کرکے بی ایس سی نرسنگ کی ڈگری کورس کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بی ایس سی نرسنگ کی ڈگری کورس شروع کرنے کی منظوری ملی

اتر پردیش "نرسیز اینڈ مڈوائیوز کونسل" انڈین نرسنگ کونسل کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے زیر اہتمام جنرل نرسنگ ومڈوائفری (جی این ایم) کورس کو اپ گریڈ کرکے طلبہ کے لیے 20 سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔

رجسٹرار، اتر پردیش نرسنگ اینڈ مڈووائیوز کونسل کی طرف سے جاری اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ "یو پی نرسیز اینڈ مڈووائیوز کونسل کو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اے ایم یو کے زیر اہتمام جی این ایم کورس کو آپ گریڈ کرکے بی ایس سی نرسنگ کورس کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لہذا ہم اس کورس کو شروع کرنے کی اجازت دیتے ہیں'۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو: پروفیسر سید محمد ہاشم نے ڈین فیکلٹی آف آرٹس کا عہدہ سنبھالہ

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ "علاج و معالجہ کے شعبہ میں عملہ کی معقول تعداد برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ وبا اور بحرانی صورتحال کے لئے تیاری بہتر رہے۔ جی این ایم کورس کو بی ایس سی نرسنگ میں اپ گریڈ کرنے کی اجازت کے ساتھ ہم صحت عملہ کی ضرورت کو آسانی سے پورا کر سکیں گے۔

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے زیر اہتمام نرسنگ اسٹاف کیلئے ڈپلومہ کو اپ گریڈ کر کے بی ایس سی نرسنگ کی ڈگری کورس شروع کرنے کی اجازت ملی ہے۔

Last Updated : Sep 25, 2021, 4:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.