علی گڑھ:بانی درسگاہ سر سید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال صرف انگریزی زبان میں ہونے والے مضمون نویسی مقابلے کو پہلی مرتبہ تینوں زبانوں (اردو، ہندی، انگریزی) میں منعقد کروایا گیا تھا۔ مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد اے ایم یو کے شعبہ رابطہ عامہ نے جدید ہندوستان کے معماروں میں سے ایک اور یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کے 205ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا تھا۔AMU Announces The Result Of Sir Syed Day Essay Writing Competition
مضمون نویسی مقابلے میں انگریزی، اردو اور ہندی میں اول انعام بالترتیب، صبیر وی سی (سینٹر فار ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، تھرو وا نتھاپورم، کیرالہ کے پی ایچ ڈی کے طالب علم)، ادیبہ صدیقی (اے ایم یو کی پی ایچ ڈی اسکالر) اور محمد سلیم (اے ایم یو کے بی اے ایل ایل بی کے طالب علم) نے حاصل کیا۔
انگریزی، اردو اور ہندی میں دوئم انعام بالترتیب، محمد سہیل مونڈل (بی اے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک اینڈ کنٹمپریری اسٹڈیز، دارالہدی اسلامک یونیورسٹی، کیرالہ)، محمد تنویر عالم (ایم اے، عالیہ یونیورسٹی، کولکاتا) اور حفصہ مرزا (بی یو ایم ایس، ایچ ایس زیڈ ایچ یونانی میڈیکل کالج واسپتال، بھوپال مدھیہ پردیش) نے حاصل کیا ہے۔
انگریزی، اردو اور ہندی میں سوئم انعام بالترتیب مبشر وی پی (پی ایچ ڈی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)، محمد اقبال ( بی اے، عالیہ یونیورسٹی، کولکاتا) اور رمن شرما (ایم ٹیک، اندرا گاندھی دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی، دہلی) نے جیتا۔
یہ بھی پڑھیں:FM Nirmala Sitharaman نرملا سیتارمن کا عام بجٹ پر بڑا بیان، بجٹ میں ترقی کی ترجیحات سرفہرست
اس سال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انگریزی، اردو اور ہندی میں "سرسید اور ثقافتی تکثیریت" کے موضوع پر مضمون نواسی مقابلہ کا انعقاد کیا تھا اور ہر زبان میں اول، دوم اور سوم انعام جیتنے والوں کو علی گڑھ میں 17 اکتوبر کو یوم سرسید یادگاری تقریب میں مہمان خصوصی کے بدست بطورا انعام بالترتیب 25000 روپے، 15000 روپے اور 10000 روپے دئے جائیں گے۔
واضح رہے گزشتہ برس ای ٹی وی بھارت نے انگریزی کے ساتھ اردو اور ہندی زبان میں بھی مضمون نویسی مقابلے کو کروانے سے متعلق خبر شائع کی تھی جس میں خود مدارس کے طلباء نے مطالبہ بھی کیا تھا۔AMU Announces The Result Of Sir Syed Day Essay Writing Competition