ETV Bharat / state

AMU Alumnus Appointed Judge اے ایم یو کے سابق طالب علم کولکاتا ہائی کورٹ میں جج مقرر

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 5:53 PM IST

اے ایم یو کے سابق طالب علم محمد شبر رشیدی کو کولکاتا ہائی کورٹ میں جج مقرر کیا گیا جس سے اے ایم یو کے شعبہ قانون میں خوشی کا ماحول ہے۔ AMU Alumni Appointed Judge

اے ایم یو کے سابق طالب علم کولکتہ ہائی کورٹ میں جج مقرر

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ قانون کے سابق طالب علم محمد شبر رشیدی کو کلکتہ ہائی کورٹ میں جج مقرر کیا گیا۔ اس سے اے ایم یو کے شعبہ قانون میں خوشی کا ماحول ہے۔ اے ایم یو کے طالب علم دنیا کے تقریبا سو سے زائد ممالک میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں اور بھارت سمیت پوری دنیا میں ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ویڈیو

اے ایم یو کی دیگر فیکلٹی کے ساتھ ساتھ قانون فیکلٹی بھی ہمیشہ سے مشہور فیکلٹی رہی ہے، ملک کی دیگر اعلی قانون فیکلٹیز کی فہرست میں اے ایم یو قانون فیکلٹی ہمیشہ سے اعلی مقام حاصل کرتی رہی ہے۔ AMU alumnus appointed judge in Kolkata High Court

اے ایم یو کے تقریبا چالیس طلباء علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں کے ہائی کورٹ میں جج کے عہدے پر فائز ہیں جس پر یونیورسٹی کو فخر ہے اور اے ایم یو میں زیر تعلیم طلباء کے لئے بہترین مثال بھی ہے۔

شعبہ قانون کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید علی نواز زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قانون فیکلٹی ہمیشہ سے ہی ایک مشہور فیکلٹی رہی ہے۔ ہمارے یہاں کے طلباء بھارت میں کئی بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ دو روز قبل ہی ہماری فیکلٹی سے 1989 میں تعلیم مکمل کرنے والے محمد شبر رشیدی کو کلکتہ ہائی کورٹ میں جج مقرر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قانون فیکلٹی میں خوشی کا ماحول ہے۔ اور ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر زیدی نے مزید بتایا کہ محمد شبر رشیدی یونیورسٹی میں طالب علمی کے دوران یونیورسٹی کے آفتاب ہال میں رہتے تھے۔ اے ایم یو سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ بنگال کی جوڈیشل سروس میں منتخب ہوئے اور کئی چیف جوڈیشل عہدوں پر بھی فائز ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.