ETV Bharat / state

AMU Tibbiya College PG Students Protest : اے ایم یو طبیہ کالج کے پوسٹ گریجویشن ڈاکٹرز کا احتجاج - اے ایم یو طبیہ ڈاکٹرز کا تنخواہ کا مطالبہ

علی گڑھ میں واقع اے ایم کے اجمل خان طبیہ کالج کے پوسٹ گریجویشن کورس کے ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔ AMU Tibbiya College PG Students Doctors Protest ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی پوسٹ گریجویشن کے طلبہ کو گزشتہ دو برسوں سے تنخواہ نہیں دے رہی ہے۔ اگر یونیورسٹی ان کے مطالبات کو نہیں پورا کرتی ہے تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

اے ایم یو طبیہ کالج کے پوسٹ گریجویشن ڈاکٹرز کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 10:18 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اے ایم یو) کے طبیہ کالج کے پوسٹ گریجویشن ڈاکٹرز نے گزشتہ دو برسوں سے تنخواہ نہیں ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ بلاک پر احتجاج کیا اور یونیورسٹی وائس چانسلر کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا۔ AMU Tibbiya College PG Students Doctors Protest

اجمل خان طبیہ کالج میں چار سال کی بی یو ایم ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دو سال کا پوسٹ گریجویشن کورس ہوتا ہے۔ جس دوران طلبہ کو طبیہ کالج کی او پی ڈی میں مریضوں کے علاج کے لیے ڈیوٹی میں لگایا جاتا ہے۔ طلبہ کو پڑھائی کے دوران تنخواہ کی شکل میں (stipend) دیا جاتا ہے، لیکن گزشتہ دو برسوں سے پانچ شعبہ کے تقریبا 44 طلبہ کو یہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ AMU Tibbiya College PG Students Demanding Stipend

احتجاج کر رہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کل 8 شعبوں میں سے پانچ شعبہ ایسے ہیں، جن کے طلبہ کو (stipend) نہیں دیا جارہا ہے لیکن باق کی تین شعبوں کے طلبہ کو یہ دیا جا رہا ہے۔ ملک میں ہمارا واحد ایسا کالج ہے جن کے پوسٹ گرائجویشن کے طلبہ کو (stipend) نہیں دیا جا رہا ہے۔ اسی سے متعلق ہم نے آج یونیورسٹی انتظامیہ بلاک پر احتجاج کیا اور وائس چانسلر کے نام یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کو ایک میمورنڈم دیا۔

احتجاج کے دوران پوسٹ گریجویشن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ طبیہ کالج کے تین شعبہ کے طلبہ کو پڑھائی کے دوران تنخواہ (stipend) دیا جا رہا ہے اور 5 شعبہ کے طلبہ کو گزشتہ دو برسوں سے یہ نہیں دیا جارہا ہے، یہ انتظامیہ کی جانب سے کس طرح کا امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہمارے مطالبات کو پورا کیا جائے، ورنہ ہم کالج کو بند کر ایک بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔ AMU Tibbiya College PG Doctors not Paid for 2 years

اے ایم یو طبیہ کالج کے پوسٹ گریجویشن ڈاکٹرز کا احتجاج

ڈاکٹر نے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طبیہ کالج ملک کا واحد کالج ہے، جن میں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو پڑھائی کے دوران تنخواہ (stipend) نہیں دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کورونا وبا کی پہلی اور دوسری لہر میں بھی انتظامیہ نے ہم سے کام لیا۔ ہم لوگوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا اور دے رہے ہیں اور ہم آگے بھی دیتے رہیں گے۔ لیکن انتظامیہ کو بھی ہمارے بارے میں سوچنا چاہیے، بغیر پیسوں کے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پوسٹ گریجویشن کے دوران ہر طالب علم کو تقریبا 90 سے ایک لاکھ روپیہ دیا جاتا ہے جو گزشتہ دو برسوں سے نہیں دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Demand to Remove Indo Islamic Question From AMU Entrance Exam: اے ایم یو کے داخلہ امتحان سے انڈو اسلامک سوالات ہٹانے کا مطالبہ

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.