علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے ڈائریکٹر پروفیسر صغیر احمد انصاری نے طلباء کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ راحیل امین، نذیر احمد بجران، اور پیرزادہ راسق حامد شاہ نے جموں و کشمیر پی سی ایس امتحان 2021 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ شہریار عالم (ریویو آفیسر، اردو)، جمیل احمد (اسسٹنٹ ریویو آفیسر)، اور یاسر عرفات (اسسٹنٹ ریویو آفیسر) نے ریویو آفیسر اسسٹنٹ ریویو آفیسر امتحان 2021 میں کامیابی حاصل کی جس کا انعقاد یو پی پی ایس سی، پریاگ راج نے کیا تھا۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے منتخب طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اے ایم یو کے مزید طلباء مسابقتی امتحانات میں کامیاب ہوں گے اور ملک کی خدمت کریں گے۔