امروہہ میں کپڑے سے روئی تیار کرنے کے لیے کئی کاروباریوں نے بڑی تعداد میں یہاں ٹینک بنا رکھے ہیں جن میں کیمیکل اور تیزاب کی مدد سے کپڑوں کی دھلائی کی جاتی ہے اور ضائع ہونے والے گندے پانی کو زمین کی نچلی سطح پر موجود اچھے پانی کے ساتھ ایک بورنگ کی مدد سے ملا دیا جاتا ہے۔
ایس ڈی ایم ششانک چودھری نے بتایا کہ سنہ 2015 میں محکمہ آلودگی کنٹرول بورڈ نے گندا پانی زمین پر بہانے پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اس کے باوجود ان لوگوں یہ کام بدستور جاری رکھا۔ لہذا اب اس آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر استعمال ہو رہے ٹینک کو مسمار کروا دیا گیا ہے اور سبھی تاجروں کو ہدایت دی گئی ہے اگر وہ دوبارہ ایسا کرتے ہیں تو ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔