ETV Bharat / state

امروہہ پولیس نے تین اسلحہ سازوں کو گرفتار کیا - اردو نیوز اترپردیش

امروہہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیتی نے بتایا کہ رہرہ تھانہ پولیس انسپکٹر ستیندر سنگھ کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ جنگل میں گنے کے کھیت کے اندر غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری چلا رہے ہیں۔

امروہہ پولیس نے تین اسلحہ سازوں کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 2:11 PM IST

اترپردیش کے ضلع امروہہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا۔

تھانہ رہرہ پولیس نے مخبر سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر 3 شاطر ملزم کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے۔

امروہہ پولیس نے تین اسلحہ سازوں کو گرفتار کیا

اس ضمن میں امروہہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیتی نے بتایا کہ رہرہ تھانہ پولیس انسپکٹر ستیندر سنگھ کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ جنگل میں گنے کے کھیت کے اندر غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری چلا رہے ہیں۔

اس بارے میں اطلاع ملنے کے بعد تھانہ رہرہ انچارج نے اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مار کارروائی کی جہاں تین بدمعاش اسلحہ بناتے ہوئے پکڑے گئے۔ ان میں سے دو کا تعلق امروہہ سے ہے جبکہ ان کا رہنما میرٹھ سے ہے۔

ملزمین کے قبضے سے ایک بندوق، دو کارتوس برآمد ہوئے۔ ساتھ ہی اسلحہ فیکٹری میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:'سماج وادی پارٹی کسانوں کو انصاف دلانے تک لڑائی جاری رکھے گی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.