اترپردیش ضلع امروہہ میں واقع قصبہ اوجاری کے امام اور خطیب مفتی فیضان رضا نعیمی قصبے کے لوگوں کو شریعت کے مطابق کام کرنے اور شادیوں میں جہیز اور ڈی جے کو بند کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
جب مفتی فیضان رضا نعیمی سے اس بارے میں بات کی گئی تو ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ شادیوں کو آسان بنانا چاہیے اور جہیز نہیں لینا چاہیے اور اسلام میں جہیز کا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے۔
مفتی نعیمی نے کہا کہ اگر جہیز دینا ہی ہے تو بھی کسی کو دکھائیں نہیں تاکہ کسی غریب بچی کے دل کو تکلیف نہ پہنچے۔
مفتی فیضان رضا نعیمی شادیوں میں ناچنے اور ڈی جے بجانے کے بارے میں سخت زبان میں کہا کہ اگر کسی شادی میں ڈی جے بجایا جاتا ہے تو وہ نکاح کو نہیں پڑھائیں گے اور اگر موت واقع ہوجاتی ہے تو جنازے کی نماز بھی نہیں پڑھائیں گے۔
انہوں نے اس بات کو علمائے کرام سے سختی سے نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔