ضلع امروہہ میں مختلف ضلع سے واپس آ رہے مزدوروں کی بس اسٹینڈ پر ہی ہیلتھ اسکریننگ کی جا رہی ہےساتھ ہی گھر واپس جانے والے مزدوروں کو ایک راشن کٹ بھی فراہم کیا جا رہی ہے۔
امروہہ صدر تحصیل کے ایس ڈی ایم وویک یادو نے بتایا کہ 'باہر سے آنے والے مزدوروں کی ہیلتھ سکریننگ محکمہ صحت کے ڈاکٹر کر رہے ہیں جو مزدور صحت مند ہیں اور ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے اُن مزدوروں کو گھر بھیجا جا رہا ہے اور ایک راشن کٹ بھی دیا جا رہا ہے۔'