ریاست اُترپردیش کے ضلع امروہہ کے تھانہ حسن پور پولیس اسٹیشن کے گاؤں ڈومکھیڈا میں اوم پرکاش کے بیٹے کا گاؤں کے ہورام چوہان اور لالہ چوہان سے معمولی تنازعہ ہوا تھا۔ جس کی اطلاع حسن پور کوتوالی کو بھی دی گئی تھی۔
گزشتہ روز گاؤں کے چار افراد دیر رات اوم پرکاش کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں سوئے ہوئے بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
نوجوان کے قتل کے بعد گاؤں میں کہرام مچ گیا اور سیکڑوں کی تعداد میں افراد کوتوالی پہنچے اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ موقع پر آئے ایس پی وپن تنڈا نے کروائی کا بھروسہ دلایا اور متوفی کے لواحقین کی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ امروہہ ضلع کے ایس پی وپن تنڈا نے بتایا کہ قاتلوں کو پکڑنے کے لیے ٹیم بنا دی گئی ہے جلدی ہے گرفتاری کی جائیگی۔