ریاست اترپردیش کے امروہہ شہر کوتوالی علاقے میں اتریسی روڈ پر واقع کاٹن ویسٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے آگ قریبی گوداموں میں پھیل گئی اور آگ نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی۔
آگ کی اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کی گاڑیاں، گودام کے مالک اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن جب آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تو قریبی ضلع مرادآباد سمیت ضلع بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلائی گئیں، لیکن دیر رات تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
![Amroha: Cotton waste factory fire due to short circuit](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/liveaag_25102020004257_2510f_1603566777_498.png)
موقع پر آئے امروہہ کے سی او وجئے کمار رانا نے بتایا کہ آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کو امروہہ، گجرولہ اور مرادآباد سے بلایا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
![Amroha: Cotton waste factory fire due to short circuit](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/liveaag_25102020004257_2510f_1603566777_266.png)
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ مانی جا رہی ہے اور لاکھوں روپے کے نقصان کا اندازہ ہے۔