ان لاک انتظامات کاجائزہ میٹنگ میں وزیراعلی یوگی نے کہا کہ لکھنؤ، گورکھپور، پریاگ راج، کانپور اور میرٹھ میں انفیکشن کی صورتحال کے پیش نظر خصوصی چوکسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ لکھنؤ میں کووڈ اسپتال بنائے گئے سبھی پرائیویٹ اسپتالوں کو متاثرہ مریضوں کے لئے معیاری سہولیات کو یقینی بنانا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ کے تمام اسپتالوں میں پی پی ای کٹس، ماسک، دستانے، سینیٹائزرز وغیرہ کی دستیابی مستقل طور پر برقرار رہنی چاہئے۔
کووڈ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی مسلسل برقرار رکھنے کے لیے موثر انتظامات کئے جائیں۔ آکسیجن کی دستیابی 48 گھنٹے کے بیک اپ کے ساتھ رہنی چاہئے۔ آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ ہر طرف سے روکی جائے۔
ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ کووڈ ۔19 کے انفیکشن کی روک تھام اور اس کے علاج کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے، حالانکہ کورونا سے بچنے کے لئے پوری احتیاط برتنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:
بھارت میں کورونا کے 94 ہزار نئے کیسز
انہوں نے کہا کہ کووڈ ۔19 کے بارے میں آگاہی کے لیے پولیس اور انتظامیہ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے مشترکہ طور پر مہم چلانی چاہئے۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف بہتر نیت سے نفورسمنٹ کارروائی کی جائے۔ اس کا مقصد لوگوں کو کورونا دور میں ماسک پہننے کی اہمیت سے آگاہ کرنا چاہئے۔