مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد پہنچے Home Minister Amit Shah in Moradabad اور جن وشواس یاترا کے تحت منعقد جلسہ کو خطاب کیا۔ Jan Vishwas Yatra in Moradabad
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیز Amit Shah on opposition پر جم کر نشانہ سادھا اور کہا کہ 'اکھلیش یادو کی حکومت میں سات سو فسادات رونما ہوئے لیکن یوگی حکومت میں فسادیوں کی آنکھ اٹھانے کی ہمت نہیں ہو رہی ہے۔' انہوں نے مزید کہا کہ 'نریندر مودی نے مسلم خواتین کو تین طلاق سے آزادی دلائی۔'
امت شاہ نے کہا کہ 'اس مرتبہ اتر پردیش میں بی جے پی 300 کے پار سیٹ پر جیت حاصل کرے گی۔' انہوں نے کہا کہ 'مرادآباد کو پوری دنیا میں پیتل نگری کے نام سے جانا جاتا ہے مرادآباد کو دوبارہ پیتل نگری کی پہچان دلانے کا کام یوگی حکومت نے کیا ہے یوگی حکومت نے اتر پردیش میں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کے تحت پیتل کاروباریوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیا۔'
یہ بھی پڑھیں: UP Polls 2022: 'حکومت نے عوام کا اعتماد جیت لیا، جن وشواس یاترا میں لیڈران کا خطاب'
امت شاہ نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے سرجیکل اسٹرائک Surgical strike کی اور پاکستان کو گھر میں گھس کر جواب دیا۔ دفعہ 370 کو منسوخ Article 370 repealed کیا۔
امت شاہ نے مزید کہا کہ 'اکھیلیش یادو، مایاوتی اور پرینکا گاندھی تینوں مل جائیں تو بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست نہیں دے سکتے۔ ہم اتر پردیش میں 300 کے پار جیت حاصل کر اپنی حکومت بنائیں گے۔'