ETV Bharat / state

انتخابات نزدیک آتے ہی اکھلیش کو جناح عظیم نظر آنے لگتے ہیں: امت شاہ - امت شاہ کا اکھیلیش یادو پر نشانہ

اعظم گڑھ میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ سرکاری یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد امت شاہ نے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اس ریلی میں اقلیتی سماج کے کافی افراد موجود ہوں گے لیکن کیا کوئی ایک بھی شخص ایسا ہے جو جناح کو عظیم مانتا ہو۔ پاکستان بنوانے والے جناح کو اس ملک میں کوئی بھی عظیم نہیں مان سکتا ہے۔'

امت شاہ
امت شاہ
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 7:41 PM IST

Updated : Nov 13, 2021, 8:51 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کے پارلیمانی حلقے اعظم گڑھ میں ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انتخابات نزدیک آتے ہی ایس پی سربراہ کو تقسیم ہند کے ذمہ دار محمد علی جناح 'عظیم' نظر آنے لگتے ہیں۔

اعظم گڑھ میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ سرکاری یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد امت شاہ نے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اس ریلی میں اقلیتی سماج کے کافی افراد موجود ہوں گے لیکن کیا کوئی ایک بھی شخص ایسا ہے جو جناح کو عظیم مانتا ہو؟

انہوں نے اکھلیش پر اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے مذہبی منھ بھرائی کے ہتھکنڈے اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنوانے والے جناح کو اس ملک میں کوئی بھی عظیم نہیں گردان سکتا ہے۔

شاہ نے ریاست میں یوگی حکومت کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہتر حکمرانی کا نتیجہ ہے کہ اعظم گڑھ مچھر اور مافیا سے پاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی اور بی جے پی کے لئے حکمرانی اور ترقی کے معنی الگ الگ ہیں۔ شاہ نے کہا کہ انگریزی کے جے اے ایم پر یہاں خوب تبادلہ خیال ہوتا ہے۔ ان کے(ایس پی) کے لئے جے اے ایم کا مطلب جناح، اعظم خان اورمختار ہوتا تھا لیکن ہمارے کے لئے جے اے ایم کا مطلب جن دھن، آدھار اور موبائل فون ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شاہ اترپردیش کے پوروانچل خطے کے دو روزہ دورے پر جمعہ کو وارانسی پہنچے تھے۔ اسی ضمن میں ہفتہ کو انہوں نے اعظم گڑھ میں سرکاری یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہاں سے وہ یوگی کے ساتھ بستی میں 'سانسد کھیل مہا کمبھ' کا افتتاح کرنے کے لئے روانہ ہوگئے۔

یواین آئی

Last Updated : Nov 13, 2021, 8:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.