ETV Bharat / state

Schools to Reopen for All Classes in UP: یوپی میں پیر سے کھلیں گے سبھی اسکول، جم اور ہوٹل کو بھی اجازت

اترپردیش میں نرسری سے لے کر سبھی دیگر اسکول اور ڈگری کالج، ہوٹل، سنیما ہال اور دیگر تجارتی ادارے کھولنے کے ساتھ سبھی سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں ملازمین کو بلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ Schools to Reopen for All Classes in UP

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 7:48 PM IST

یوپی میں پیر سے کھلیں گے سبھی اسکول
یوپی میں پیر سے کھلیں گے سبھی اسکول

اترپردیش حکومت نے کورونا انفکشن معاملے میں کمی ہونے کے پیش نظر ریاست کے سبھی تعلیمی اداروں، جم، ہوٹل، ریستوراں، سنیما ہال وغیرہ تجارتی اداروں کو پیر 14 فروری سے کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاہم واٹر پاک اور سوئمنگ پول پر پابندی برقرار ہے۔ UP Schools to Reopen from 14th Feb

ریاستی کے چیف اڈیشنل سکریٹری(داخلہ) اونیش کمار اوستھی کی جانب سے جمعہ کی دیر رات جاری رہنما ہدایات کے مطابق اترپردیش میں نرسری سے لے کر سبھی دیگر اسکول اور ڈگری کالج، ہوٹل، سنیمال ہال اور دیگر تجارتی ادارے کھولنے کے ساتھ سبھی سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں ملازمین کو بلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ Schools, Gym and Cinema Hall Reopen from Monday

اس کے تحت دفاتر میں سو فیصدی ملازمین کی موجودگی کے ساتھ کام کرنے کی چھوٹ مل گئی ہے۔ اس کے لئے سبھی اداروں ،دفاتر اور کاروباری اداروں میں نئے رہنما ہدایات کے تحت ماسک پہننے کی لازمیت اور کووڈ ہیلپ ڈیسک کے قیام کو یقینی بنانا ہوگا۔ کووڈ پروٹوکول کا سختی سے عمل کرتے ہوئے ان اداروں کو کھولنے کی چھوٹ آئندہ حکم نامے تک جاری رہے گی۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کورونا انفکشن کی رفتار میں موثر کمی آنے کے پیش نظر مسئلے کے سبھی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد حکومت نے سات فروری سے جماعت 9تا12 تک کے اسکول اور ڈگری کالج کھلونے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس حکم نامے کے جائزے کے بعد نئے احکامات جارے کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل کورونا انفکشن بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے 16جنوری کو سبھی تعلیمی اداروں اور جم، سنیما سمیت ایسے کاروباری اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جن میں ایک مقام پر بھیڑ جمع ہوتی ہے۔

یو این آئی

مزید پڑھیں: Covid Situation is Not Conducive: 'کووڈ صورتحال کوچنگ مراکز کھولنے کے موافق نہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.