مرادآباد: محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں اب دنیا مُٹھی میں آگئی ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر ہونے والی محبت کو حاصل کرنے کے لئے لوگ ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچ جاتے ہیں۔ American Women Comes To Moradabad To Marry Her love
ایسا ہی ایک واقعہ اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے کنڈکی گاؤں میں پیش آیا جب امریکہ کے نیویارک شہر کی رہنے والی سونیا اپنے عاشق سے ملنے کے لئے ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کنڈرکی گاؤں پہنچی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں رہنے والی سونیا کو فیس بک پر سلیم نامی نوجوان سے پیار ہوگیا، سلیم سعودی عرب میں پارلر چلاتا ہے، وہ سونیا سے فون پر گپ شپ کرتے تھے، جب سلیم چھٹیاں گزارنے کے لیے بھارت آیا تو سونیا بھی امریکہ سے مرادآباد پہنچ گئی۔
جیسے ہی سونیا سلیم کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچی پورے گاؤں میں ہلچل مچ گئی۔ سلیم کے گھر والوں نے اس رشتے کی مخالفت کرنے کے بجائے دونوں (سلیم اور سونیا)کی شادی کرا دی۔ شادی کے بعد سونیا اور سلیم نے امریکہ میں سیٹل ہونے کی بات کہی ہے لیکن اس سلسلے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Murshidabad Love Story فرحانہ محبت کو پانے کے لئے امریکہ سے مرشدآباد آباد پہنجی
دوسری جانب سونیا کے امریکہ سے مراد آباد پہنچنے پر بھارتی خفیہ ایجنسی بھی متحرک ہوگئی۔ سونیا نے امریکہ سے مرادآباد آنے سے متعلق کسی کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ خفیہ ایجنسی پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ کیونکہ سونیا نے مرادآباد آنے کی کسی کو اطلاع نہیں دی تھی، خفیہ ایجنسی پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔American Women Comes To Moradabad To Marry Her Beloved One