امریکہ کے شعبہ فزکس اینڈ میٹریل سائنس سے وابستہ پروفیسر محمد لارادجی نے عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اپنے دورے کے دوران شعبہ فزکس میں ”لیپڈ میمبرینز میڈئیٹیڈ انٹریکشنس اینڈ سیلف اسمبلی آف نینو پارٹیکلز“ (Lipid Membranes Mediated Interactions and Self-Assembly of Nano particles) موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے انھوں نے نینو اسمبلیوں کو تیار کرنے کے متبادل طریقے بیان کئے۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ لیپڈمیمبرینز، سیلف اسیمبل نینو پارٹیکلز کے لئے ایک وسیلہ کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ جب نینو پارٹیکلز، لیپڈ میمبرینز سے منسلک ہوتے ہیں، تو وہ میمبرینز میں خرابی پیدا کرتے ہیں جو نینوپارٹیکلز کے سائز سے بھی زیادہ پھیل سکتے ہیں۔ انھوں نے موضوع کے دیگر پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔
”کلیکٹیو موشن آف سیلف پروپیلڈ پارٹیکلز اِن سرکولر کنفائنمنٹ اینڈ پیٹرنڈ سب اسٹریٹس“ (Collective Motion of Self-Propelled Particles in Circular Confinement and Patterned Substrates) موضوع پر اپنے دوسرے لیکچر میں پروفیسر لارادجی نے وضاحت کی کہ سیلف پروپیلڈ پارٹیکلز کی اجتماعی حرکیات کو غیر منسلک نیم لچکدار رِنگ پولیمرز ماڈل کے ذریعے پرکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:Fire Broke Out in Aligarh علی گڑھ میں محکمہ ڈاک کے گودام میں آتشزدگی
اے ایم یو کے شعبہ فزکس کے سربراہ پروفیسر ایم سجاد اطہر نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ پروفیسر محمد لارادجی، سافٹ مادّے اور حیاتیاتی طبیعیات کے مختلیف امور کی نظریاتی اور کمپیوٹیشنل تحقیق میں اختصاص رکھتے ہیں جس میں لیپڈ میمبرینز، پولیمرز، ایمفیفیلک سولیوشنز، فیزسیپریشن ڈائنامکس، ایکٹیو میٹر، نینو کمپوزٹس وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے پاس متعدد امریکی پیٹنٹ بھی ہیں۔ پروفیسر محمد لارادجی نے مولانا آزاد لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود کتابوں، جرائد اور دیگر اہم دستاویزات کے نادر ذخیرے کو سراہا۔