قابل غور ہے کہ شہابپور قصبہ میں برسوں سے لگے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کو سرپسند عناصر نے 8/9 اگست کی رات تین ٹکڑے کر دی تھے۔
مجسمہ توڑے جانے کے خلاف دلت تنظیموں نے وہاں مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے نیا مجسمہ لگانے کی یقین دہانی کراکر معاملہ ختم کرا دیا تھا۔
لیکن بعد میں ٹوٹے ہوئے مجسمے کو ہی پولیس نے جوڑ دیا۔ پولیس کی اس کارروائی سے دلت تنظیمیں مطمئن نہیں ہوئیں۔
منگل کے روز بی ایس پی اور بھیم آرمی سمیت مختلف دلت تنظیموں کے کارکنان نے کلکٹریٹ میں مظاہرہ کیا اور میمورنڈم دیا۔
دلت کارکنان کا مطالبہ ہے کہ، 'ڈاکٹر امبیڈکر کا نیا مجسمہ قائم کیا جائے اور شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔'
دلت تنظیموں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی میں ماہی پروری کسان لاک ڈاؤن سے متاثر
وہیں پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ، 'جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا اور نیا مجسمہ قائم کرایا جائے گا۔'