ETV Bharat / state

امر سنگھ کی آخری رسومات آج

راجیہ سبھا رکن پارلیمان اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق سکریٹری جنرل امر سنگھ کا جسد خاکی اتوار کی شام سنگاپور سے دہلی لایا گیا۔

image
image
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 7:13 AM IST

چونسٹھ سالہ امر سنگھ کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ چھ ماہ سے سنگاپور میں زیر علاج تھے جہاں سنیچر کے روز ان کی موت ہوگئی۔

امر سنگھ کا جسد خاکی ایئرپورٹ سے دہلی میں واقع ان کے گھر چھترپور لائی گئی۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمان سبھاش چندرا ان کے جسد خاکی کو ایئرپورٹ سے گھر تک ایمبولنس میں لے کر آئے۔ ان کی آخری رسومات پیر کو دوپہر بعد ادا کی جائے گی۔

امرسنگھ کے دوست اور ملائم سنگھ یادو کے بھائی شیوپال سنگھ یادو اور دیگر معزز شخصیتوں نے آنجہانی رہنما کے گھر جاکر ان کی جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.