قومی دارالحکومت دہلی میں امرسنگھ نے کہا کہ اعظم خان کے خلاف جب یکے بعد دیگرے معاملات منظرعام پر آرہے ہیں تو یہ ایک انوکھا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے کروڑوں کی جائیداد کو قبضہ کرکےاپنے نام کرالی ہے، اور اس کے بعد اس پر ذاتی یونیورسٹی تعمیر کرلی، امرسنگھ نے کہا کہ ان پر جب جب اس طرح کے بدعنوانی کے معاملات آئے ہیں تو انہوں نے ان معاملات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان بدعنوانیوں میں مکمل طور پر ملوث ہیں، اس لیے ان کے خلاف سرکاری ایجنسیوں کو ان پر نکیل کسنے کی ضرورت ہے۔
انہوں مزید کہا کہ سرکاری ایجنسیاں اپنا کام کررہی ہے، اس لیے اب انہیں گرفتار کرنے کوئی نہیں بچاسکتا، جبکہ اعظم خان سیاسی بیان دیکر بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
امرسنگھ نے کہا کہ اعظم خان نے زیادہ تر زمین اپنے رشتے داروں کے نام کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان ایسے بیانات دے رہے ہیں تاکہ عوام کی ہمدردی ان کو حاصل ہوسکے۔